30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں دو اعتبار سے دلالت ہے:
{1}…جب آیت ِ مبارکہ نے حرمت ِ شراب کو بیان فرمایا اور لوگ اس کے نام سے ناواقف تھے تو شارع عَلَـیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے یہ کہنا پسند فرمایا کہ اس لفظ سے اللہ عَزَّوَجَلَّکی مراد یہ ہے اور(لغۃً) اس کے لئے خَمْرکا لفظ استعمال کیا گیا جیسے نماز، روزہ کے لئے صلوٰۃ اور صوم کا لفظ استعمال کیا گیا۔
{2}…اس سے مراد یہ ہے کہ شہد کی شراب انگور کی شراب کی طرح حرام ہے کیونکہ ان کا قول’’ھٰذَاخَمْرٌ‘‘ اگر حقیقت کے طور پر ہو تو مُدَّعا حاصل ہو گیا اور اگر مجازاً ہو تو اِس کا حکم اُس کے حکم کی طرح ہو گا کیونکہ ہم نے واضح کیا ہے کہ شارع عَلَـیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکا مقصد لُغات سکھانا نہیں بلکہ احکام کی تعلیم دینا تھا، شہد کی شراب کے متعلق صحیحین(یعنی بخاری ومسلم) کی مذکورہ حدیث ِ پاک اسے حلال قرار دینے والوں کی ذکرکردہ ہر تاویل کو باطل کردیتی ہے اور ان لوگوں کا قول بھی فاسد ہو جاتا ہے جن کا گمان ہے کہ غیر نشہ آور نبیذ حلال ہے، کیونکہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے نبیذ کی ایک قسم کے متعلق اِسْتِفْسَار کیا گیا تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے جنس کی حرمت کو بیان فرمایا جو قلیل وکثیر کوشامل ہے اور اگر یہاں نبیذ کی اقسام اور مقداروں میں سے کسی چیز میں کوئی تفصیل ہوتی تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اسے نہ چھوڑتے بلکہ ضرور بیان فرما دیتے۔ چنانچہ،
{8}… ایک حدیث ِ پاک میں شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ لائے اس کی کم مقدار بھی حرام ہے۔‘‘ (۱)
{9}…دوسری روایت میں تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جس شے کا ایک فَرق (یعنی سولہ رطل کے برابر پیمانہ ) نشہ دے اس کا چُلُّو بھربھی حرام ہے۔‘‘ (۲)
{10}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ہر مُسْکِر ومُفْتِر (یعنی نشہ آور اور عقل میں فتور ڈالنے والی) چیزسے منع فرمایاہے۔‘‘ (۳)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…سنن ابی داود، کتا ب الاشربۃ، باب ماجاء فی السکر، الحدیث:۳۶۸۱،ص۱۴۹۶۔
2…جامع الترمذی، ابوا ب الاشربۃ، باب ماجاء ما اسکر کثیرہ فقلیلہ حرام، الحدیث:۱۸۶۶،ص۱۸۴۱۔
3…سنن ابی داود،کتا ب الاشربۃ، باب ماجاء فی السکر، الحدیث:۳۶۸۶، ص۱۴۹۶۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع