30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خَمْر کو پانچ اشیاء کے ساتھ خاص کرنے کا سبب:
حضرت سیِّدُنا خطابی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی( متوفی۳۸۸ھ) فرماتے ہیں : ’’خَمْر کو ان 5 اشیاء کے ساتھ خاص کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اس زمانے میں صرف انہی چیزوں سے شراب بنتی تھی۔ لہذا ہر وہ چیز جو معنوی طور پر اس کی مثل ہووہ بھی اسی طرح حرام ہے، جیسا کہ سود کی حرمت والی حدیث ِ پاک میں 6 مخصوص اشیاء کا ذکر ہے لیکن وہ حدیث ِ پاک ان 6 اشیاء کے علاوہ میں سود کا حکم ثابت ہونے سے مانع نہیں۔
ہر نشہ آور چیز حرام ہے:
{4}… حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ حقیقت بیان ہے:’’ہر نشہ آور چیز شراب ہے اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔‘‘ (۱)
{5}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ سراپا عظمت ہے:’’ہر نشہ آور چیز شراب ہے اور ہر شراب حرام ہے۔‘‘ (۲)
{6}… ایک روایت میں ہے کہ سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ حق بیان ہے: ’’خبردار! ہر نشہ آور چیز شراب ہے اور ہرشراب حرام ہے۔‘‘ (۳)
{7}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے شہد کی شراب کے متعلق پوچھا گیا تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’ہر شراب جو نشہ لائے وہ حرام ہے۔‘‘ (۴)
شرحِ حدیث:
اس حدیث پاک کے تحت حضرت سیِّدُنا خطابی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی ( متوفی۳۸۸ھ)فرماتے ہیں کہ اس روایت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم، کتاب الاشربۃ، باب بیان ان کل مسکر خمر وان کل خمر حرام، الحدیث:۵۲۱۸،ص۱۰۳۶۔
2…المرجع السابق، الحدیث:۵۲۲۱۔
3…المرجع السابق، الحدیث:۵۲۲۱۔
المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث قیس بن سعد بن عبادۃ، الحدیث:۱۵۴۸۲/۲ ،ج۵، ص۲۷۴۔
4…صحیح البخاری،کتاب الاشربۃ، باب الخمر من العَسَل وھو البِتْع، الحدیث:۵۵۸۵،ص۴۷۹۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع