30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
’’پہلا پیشاب سے نہیں بچتا تھا اور دوسرا لوگوں کا گوشت کھاتا (یعنی غیبت کرتا)تھا۔‘‘ (۱)
{41}… مذکورہ حدیث پاک امام احمد بن حنبل عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَوَّل(متوفی ۲۴۱ھ)سے دوسرے الفاظ میں مروی ہے جو چغلی کے باب میں بیان کی جائے گی اور اس میں یہ اضافہ ہے کہ’’صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن نے عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! ان دونوں کو کب تک عذاب ہوتا رہے گا؟‘‘ تو آپ صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’یہ غیب کی بات ہے جسے اللہ عَزَّوَجَلَّہی جانتاہے ( مسند احمد میں اس کے بعد یہ الفاظ بھی ہیں :اور اگر تمہارے دل منتشر نہ ہوتے اور تم زیادہ کلام نہ کرتے توتم بھی وہ سنتے جو میں سنتا ہوں )۔‘‘ (۲)
یہ حدیث ِپاک صحاح ستہ اور دیگر کئی کتب ِ حدیث میں صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی ایک جماعت سے مروی ہے۔’’کِتَابُ الطَّہَارَۃ‘‘ کی ابتدا میں بھی اس کا ذکر ہو چکا ہے۔ ان تمام روایات میں غوروفکر کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ متعدد روایات ہیں اور اگر یہ مان لیا جائے تو پھر ان کے ظاہری الفاظ سے جس تعارض کا وہم پیدا ہوتا ہے وہ بھی خود بخود ختم ہو جائے گا۔ میں نے دیکھا کہ حضرت سیِّدُناامام زکی الدین عبد العظیم منذری عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۶۵۶ھ) نے بھی اسی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ’’اکثر روایات میں یہ ہے کہ ان دونوں قبر والوں کو چغلی اور پیشاب کی وجہ سے عذاب ہو رہا تھا۔ظاہر یہ ہے کہ دونوں روایات میں یہ بات پائی جاتی ہے کہ نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم قبرستان سے گزرے۔ پہلی بار دو قبروں کے قریب سے گزرے تو ایک قبر والے کو چغلی اور دوسرے کو پیشاب کی وجہ سے عذاب ہو رہا تھا اور دوسری مرتبہ گزرے تو ایک قبر والے کو غیبت اور دوسرے کو پیشاب کی وجہ سے عذاب ہو رہا تھا۔‘‘ (۳)
{42}… سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’غیبت اور چغلی ایمان کو اسی طرح کاٹ دیتی ہیں جس طرح چرواہا درخت کو کاٹ دیتا ہے۔‘‘ (۴)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…الخصائص الکبری،باب فیما اطلع علیہ…الخ،ج۲ص۸۹،مختصراً۔
2…المسند للامام احمد بن حنبل ،حدیث أبی أمامۃ الباھلی ،الحدیث:۲۲۳۵۵،ج۸،ص۳۰۴۔
3…الترغیب والترھیب ،کتاب الادب ،الترھیب من الغیبۃ…الخ ،تحت الحدیث:۴۳۶۱،ج۳،ص۴۰۵۔
4…الترغیب
والترھیب ،کتاب الادب،الحدیث:۴۳۶۲،ج۳،ص۴۰۵۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع