30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
’’ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ‘‘ سے مراد یہ ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ان کے لئے غفور بھی ہے اور ان پر رحیم بھی ہے پس وہ ان سے ڈاکہ ڈالنے کی سزا ختم فرما دے گا۔ ایک قول یہ ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے اور بندوں کے حقوق سے متعلقہ ہر سزا اور حق ساقط فرمادے گا خواہ وہ خون ہو یا مال۔ البتہ! اگر اس کے پاس مال بعینہٖ موجود ہو تو وہ مالک کو لوٹا دے۔ ایک قول کے مطابق اللہ عَزَّوَجَلَّ صرف وہی سزا اورحق ساقط فرمائے گا جس کا تعلقحُقُوق اللہ سے ہو۔
تنبیہ:
اسے بھی کبیرہ گناہوں میں شمار کیاگیاہے جس کی ایک گروہِ علما نے تصریح کی ہے لیکن انہوں نے اِسے یوں مقید ذکرنہ کیا جیسے میں نے عنوان میں مقید ذکرکیا ہے اور میں نے جو کچھ ذکر کیا وہ واضح ہے اور اس پر آیت ِ مبارکہ دلالت کرتی ہے کیونکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے انسانوں کو فقط راستوں پر دھمکانے سے متعلق سابقہ اقسام میں سے ہر ایک قسم پر اور اس سے ماقبل قسم پر دنیا میں ذلت اور آخرت میں بڑے عذاب کا حکم ارشاد فرمایا اوریہ انتہائی سخت وعید ہے۔ پھرمیں نے دیکھاکہ بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے مذکورہ آیت ِ مبارکہ ذکر کرنے کے بعدواضح طور پر فرمایا کہ ڈاکہ ڈالنا اور راستوں پر دھمکانا بھی کبیرہ گناہ ہے تو مال چھیننا، زخمی کرنا اور قتل کرنا وغیرہ کا ارتکاب کرنا کیوں نہ کبیرہ گناہ کہلائے گا جبکہ اکثر ڈاکو بے نمازی بھی ہوتے ہیں اور لوٹا ہوا مال شراب اور زناوغیرہ پر خرچ کر دیتے ہیں۔
۞۞۞۞۞۞۞
{…جنت میں لے جانے والے اعمال…}
سرکارِمدینہ ، قرارِقلب وسینہ صلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا: ’’جو شخص حلال کھائے، سنت پر عمل کرے اور لوگ اس کے شر سے محفوظ رہیں وہ جنت میں داخل ہو گا۔‘‘ صحابہ کرام عَلَـیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی: ’’ یارسولَ اللّٰہ صلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! ایسے لوگ تو اِس وقت بہت ہیں ۔‘‘ آپ صلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’عنقریب میرے بعد بھی ایسے لوگ ہوں گے۔‘‘
(المستدرک، الحدیث:۷۱۵۵،ج۵، ص۱۴۲)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع