دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

اور حضرت سیِّدُنا امام محمد بن حسن شیبانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی فرماتے ہیں : ’’محاربین کو ڈاکو نہیں کہا جائے گا۔‘‘

آیت ِ مبارکہ میں حرفِ عطف اَوْ سے کیا مراد ہے، اس میں مفسرین کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کا اختلاف ہے: حضرت سیِّدُنا عبداللہبن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں : ’’ یہاں حرفِ عطف اختیا راور جواز کے لئے ہے، پس امام ڈاکوؤں کو سزائے موت اوردیگر جو سزائیں چاہے دے سکتا ہے۔‘‘ حضرت سیِّدُنا حسن، حضرت سیِّدُنا ابنِ مسیب، حضرت سیِّدُنا مجاہد اور حضرت سیِّدُنا امام نخعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِم اَجْمَعِیْنکا یہی قول ہے۔ حضرت سیِّدُنا عبداللہبن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کی دوسری روایت میں ہے: ’’یہاں حرفِ عطف جرم کے مختلف ہونے کی بنا پر احکام کے اختلاف اور ان کی ترتیب بیان کرنے کے لئے ہے۔‘‘ پس یہ مختلف اقسام کا حکم بیان کرنے کے لئے ہے یعنی اگر وہ قتل کریں اور مال بھی لے لیں تو انہیں قتل کیا جائے اور پھانسی بھی لگائی جائے اور اگر وہ قتل کریں لیکن مال نہ لیں تو صرف قتل کیا جائے۔ ان دونوں صورتوں میں قتل کرنا ضروری ہے ولی کے معاف کرنے سے بھی ساقط نہ ہو گا۔ اگر وہ صرف مال لیں تو ان کے ہاتھ پاؤں مخالف سمت سے کاٹ دئیے جائیں۔ اگر وہ راستے میں صرف خوفزدہ کریں تو جَلا وطن کردئیے جائیں۔ یہ حضرت سیِّدُنا قتادہ، حضرت سیِّدُنا امام اوزاعی، حضرت سیِّدُنا امام شافعی، حضرت سیِّدُنا امام احمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْن اور اصحاب ِرائے کا قول ہے۔

قتل اور پھانسی کی کیفیت:

ڈاکو کے قتل اور پھانسی کی کیفیت میں فقہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کا اختلاف ہے۔ حضرت سیِّدُنا امام شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی (متوفی۲۰۴ھ)کے نزدیک اُسے قتل کرکے غُسل وکفن دیا جائے گا اور اُس پر نمازِ جنازہ بھی پڑھی جائے گی، پھر اُسے اس کے جرم کی مثل تنبیہ اور سزا کے طور پر تین دن لکڑی پر اُلٹا لٹکایا جائے گا، اس کے بعد اسے دفن کر دیا جائے گا۔‘‘ حضرت سیِّدُنا امام لیث رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ فرماتے ہیں : ’’اُسے زندہ حالت میں پھانسی دی جائے پھر نیزہ مارا جائے یہاں تک کہ وہ مر جائے۔‘‘ ایک قول یہ ہے کہ ’’اسے تین دن زندہ لٹکایا جائے پھر اُتار کر قتل کر دیا جائے۔‘‘ ایک قول کے مطابق اس کے ہاتھ پاؤں مخالف سمت سے کاٹ دیئے جائیں ، پس دایاں ہاتھ کاٹا جائے اور اسے داغ دیا جائے، پھر بایا ں پاؤں کاٹا جائے اور اسے بھی داغ دیا جائے۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن