30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مبارکہ میں ارشاد فرمایا:
اِنَّ الَّذِیۡنَ یُبَایِعُوۡنَکَ اِنَّمَا یُبَایِعُوۡنَ اللہَ ترجمۂ کنز الایمان: وہ جو تمہاری بیعت کرتے ہیں وہ تو اللہ ہی سے
(پ۲۶، الفتح:۱۰) بیعت کرتے ہیں۔
آپ’’مُحَارَبَت(یعنی لڑنے)‘‘ کو حکم کی مخالفت پر بھی محمول کرسکتے ہیں ،اس صورت میں معنی یہ ہو گا کہ ’’جو لوگ اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے احکام کی مخالفت کرتے اور ملک میں فساد کرتے پِھرتے ہیں ان کی سزا یہ ہے کہ اُنہیں قتل کیا جائے یا پھانسی دی جائے یا ایک طرف کا ہاتھ اور دوسری طرف کا پاؤں کاٹ دیا جائے یا جَلاوطن کر دیاجائے۔‘‘ پس اللہ عَزَّوَجَلَّکی طرف نسبت کے اعتبار سے اس کے احکام کی مخالفت اور رسولِ پاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور خلفائے راشدین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم کی طرف نسبت کے لحاظ سے ان سے جنگ کرنا مراد ہو گا اور وَیَسْعَوْنَ فِی الۡاَرْضِ فَسَادًا "‘‘ کا مطلب یہ ہے کہ وہ لوگوں کو ناحق قتل کرکے یا ان کا مال لے کر یا راستوں کو پُر خطر بنا کر زمین میں فساد برپا کرتے۔ پس مسلمانوں پراسلحہ تاننے والا ہر شخص اللہ عَزَّوَجَلَّاور اس کے رسول صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے جنگ کرنے والا ہے۔
شانِ نزول:
اس آیت ِ مبارکہ کے شانِ نزول کے متعلق مختلف اقوال مروی ہیں : ایک قول یہ ہے کہ یہ آیت ِطیِّبہ اہلِ کتاب کی اُس جماعت کے بارے میں نازل ہو ئی جس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے رسول صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے عہد شِکنی کی، ڈاکہ زنی کی اور فساد پھیلایا۔ ایک قول یہ ہے کہ یہ آیت ِ مبارکہ ہِلال اسلمی کی قوم کے متعلق نازل ہوئی جن سے آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس بات پر مصالحت کی تھی کہ ہم نہ تمہاری مدد کریں گے، نہ تمہارے خلاف کسی کی مدد کریں گے اور جو شخص تمہارے پاس سے گزر کر ہمارے پاس آئے گا وہ امن میں ہو گا۔ معاہدہ کے بعدہلال اسلمی کی عدم موجودگی میں قومِ کنانہ اسلام لانے کے ارادے سے اس کی قوم کے پاس سے گزری تو اس کی قوم نے انہیں قتل کر دیا اور ان کامال و اسباب لے لیا، پس حضرت سیِّدُنا جبرئیل امین عَلَـــیْہِ السَّلَامیہ حکم لے کرنازل ہو گئے۔
ایک قول یہ ہے کہ یہ آیت ِ مبارکہعُرَیْنَہ اورعُکَل نامی دو قبیلوں کے متعلق نازل ہوئی انہوں نے بارگاہِ رِسالت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع