30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{8}… ایک دوسری حدیث ِ پاک میں ہے: ’’چوتھائی دینا ر یا اس سے زیادہ میں ہاتھ کاٹاجائے اس سے کم میں نہیں۔‘‘ (۱)
اور یہ پچھلی حدیث کے منافی نہیں کیونکہ اُس وقت چوتھائی دینا ر 3 درہم کے برابرتھا اور ایک دینار 12 درہم کے برابر تھا۔
{9}… حضرت سیِّدُنا عبد الرحمٰن بنمُحَیْرِیْزرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت سیِّدُنا فضالہ بن عبیداللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے چورکے ہاتھ اس کی گردن میں لٹکانے کے متعلق دریافت کیا کہ کیا یہ سنت ہے؟ تو انہوں نے ارشاد فرمایا: ’’ رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہِ اقدس میں ایک چور لایا گیا اور اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا، پھر آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حکم دیا تو اس (کے ہاتھ) کوا س کی گردن میں لٹکادیا گیا۔‘‘ (۲)
علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں : ’’چور اور غاصب وغیرہ جس نے بھی بلا وجہ مال لیا تو اسے توبہ نفع نہ دے گی مگر یہ کہ اس نے جو کچھ لیا وہ واپس لوٹا دے۔‘‘ جیسا کہ اِنْ شا1ء اللہ عَزَّوَجَلَّ توبہ کی بحث میں آئے گا۔
۞۞۞۞۞۞۞
{…علم سیکھنے سے آتا ہے…}
فرمانِ مصطفی صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:
’’ علم سیکھنے سے ہی آتاہے اورفقہ غوروفکرسے حاصل ہوتی ہے اور اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ جس کے ساتھ بھلائی کاارادہ فرماتا ہے اسے دین میں سمجھ بوجھ عطافرماتاہے اور اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سے اس کے بندوں میں وہی ڈرتے ہیں جوعلم والے ہیں۔‘‘
(المعجم الکبیر،ج۱۹،ص۵۱۱،الحدیث:۷۳۱۲)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم،کتاب الحدود، باب حد السرقۃ ونصابہا، الحدیث:۴۳۹۸،ص۹۷۶، دون قولہ’’لا اقلّ‘‘۔
2…سنن ابی داود، کتاب الحدود، با ب فی السارق تعلق یدہ فی عنقہ، الحدیث:۴۴۱۱،ص۱۵۴۵۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع