30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پیشاب کی وجہ سے عذاب ہو رہا ہے(۱)۔‘‘(۲)
{39}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک قبر کے پاس تشریف لائے جس میں میت کوعذاب ہو رہا تھا تو ارشاد فرمایا:’’یہ لوگوں کا گوشت کھاتا(یعنی غیبت کرتا) تھا۔‘‘ پھر ایک تر ٹہنی منگوائی اور اسے قبر پر رکھ کر ارشاد فرمایا:’’اُمید ہے کہ جب تک یہ تر رہے گی اس کے عذاب میں کمی رہے گی۔‘‘ (۳)
{40}…حضرت سیِّدُنا ابو امامہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمبقیعِ غرقد تشریف لائے تو آپ صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دو قبروں کے پاس کھڑے ہو کر ارشاد فرمایا:’’کیا تم نے فلاں اور فلانہ کو،یا فرمایا:فلاں فلاں کو دفن کردیا؟‘‘ صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن نے عرض کی:’’جی ہاں ، یارسول اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!‘‘ ارشاد فرمایا:’’ابھی فلاں کو ( قبر میں ) بٹھا کر (گرز) مارا گیا ہے۔‘‘ پھر ارشاد فرمایا:’’اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! اسے اتنا مارا گیا ہے کہ اس کا ہر عضو جدا ہو چکا ہے اور اس کی قبر میں آگ بھر دی گئی ہے اور اس نے ایسی چیخ ماری ہے جسے سوائے جن و انس کے تمام مخلوق نے سن لیا ہے اور اگر تمہارے دلوں میں فساد نہ ہوتااور تم زیادہ باتیں نہ کرتے تو تم بھی وہ سنتے جو میں سنتا ہوں۔‘‘ پھر ارشاد فرمایا:’’اب دوسرے کو بھی مارا جا رہا ہے۔‘‘ پھر ارشاد فرمایا:’’اس ذات کی قسم جس کے دست ِ قدرت میں میری جان ہے! اسے بھی اس قدر طاقت سے مارا گیا ہے کہ اس کی بھی ہر ہڈی جدا ہو گئی ہے اور اس کی قبر میں بھی آگ بھڑکا دی گئی ہے، اس نے ایک ایسی چیخ ماری ہے جسے جن و انس کے علاوہ تمام مخلوق نے سن لیا ہے اور اگر تمہارے دلوں میں فساد نہ ہوتا اورتم زیادہ کلام نہ کرتے تو تم بھی وہ سنتے جو میں سنتاہوں۔‘‘ تو صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن نے عرض کی:’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! ان دونوں کا گناہ کیا ہے؟‘‘ ارشاد فرمایا:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے !غیبتوں اور پیشاب کے چھینٹوں سے نہ بچنا قبر کے عذاب کے اسباب میں سے ہے ۔ آہ !ہمارا نازک بدن جوکہ معمولی کانٹے کی چبھن ،دوپہر کی دھوپ کی تپش وجلن اور بخار کی معمولی سی اگن برداشت نہیں کرسکتا وہ قبر کا ہولناک عذاب کیسے سہہ سکے گا ۔(غیبت کی تباہ کاریاں ، ص۷۱)
2…المسند للامام احمد بن حنبل ،حدیث أبی بکرۃ، الحدیث:۲۰۳۹۵،ج۷،ص۳۰۴،’’بکی‘‘ بدلہ’’ بلی‘‘۔
3…المعجم
الاوسط ،الحدیث:۲۴۱۳،ج۲،ص۳۵۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع