30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کبیرہ نمبر369: چوری کرنا
اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرماتا ہے: وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَۃُ فَاقْطَعُوۡۤا اَیۡدِیَہُمَا جَزَآءًۢ بِمَا کَسَبَا نَکٰلًا مِّنَ اللہِ ؕ وَاللہُ عَزِیۡزٌ حَکِیۡمٌ ﴿۳۸﴾(پ۶، المائدۃ:۳۸)
ترجمۂ کنز الایمان: اور جو مرد یا عورت چور ہو تو ان کا ہاتھ کاٹو ان کے کئے کا بدلہ اللہ کی طرف سے سزا، اور اللہ غالب حکمت والا ہے۔
حضرت سیِّدُنا ابنِ شہابعَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَھَّاب فرماتے ہیں : ’’اللہ عَزَّوَجَلَّنے لوگوں کا مال چوری کرنے میں ہاتھ کاٹنے کی سزا مقرر فرمائی ہے۔‘‘ اور’’وَاللہُ عَزِیْزٌ‘‘سے مراد یہ ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ چور سے انتقام لینے میں غالب ہے اور’’حَکِیۡمٌ‘‘ سے مراد یہ ہے کہ ہاتھ کاٹنے کو واجب قرار دینے میں اس کی حکمت ہے۔
{1}…صحیح حدیث ِ پاک میں گزر چکا ہے کہ سیِّدعالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’زانی جب زنا کرتا ہے تووہ مومن نہیں ہوتا ، چورجب چوری کرتا ہے تو وہ مومن نہیں ہوتا اور شرابی جب شراب پیتا ہے تو وہ مومن نہیں ہوتا۔‘‘ (۱)
{2}… ایک روایت میں یہ اضافہ ہے:’’اورشرابی شراب پیتے وقت مومن نہیں ہوتا مگر اِس کے بعد بھی توبہ اُس کے سامنے موجود ہوتی ہے۔‘‘ (۲)
{3}… ایک روایت میں یہ اضافہ ہے: ’’پس جب اس نے ایسا کیا تو اپنی گردن سے اسلام کا پٹہ اُتار دیا پھر اگر وہ توبہ کر لے تو اللہ عَزَّوَجَلَّاس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے۔‘‘ (۳)
{4}… ایک روایت میں یوں بھی ہے: ’’چور چوری کرتے وقت مومن نہیں ہوتا اور زانی زنا کرتے وقت مومن نہیں ہوتا اور اللہ عَزَّوَجَلَّکے ہاں ایمان اس سے مُکرَّم ہے(کہ وہ ان گناہوں کے وقت ایمان اُس کے دل میں رہنے دے ) ۔‘‘ (۴)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم،کتاب الایمان،باب بیان نقصان الایمان بالمعاصی…الخ، الحدیث:۲۰۲،ص۶۹۰۔
2…سنن ابی داود،کتاب السنۃ، باب الدلیل علی زیادۃ الایمان ونقصانہ، الحدیث:۴۶۸۹،ص۱۵۶۷، دون قولہ’’ لکن‘‘۔
3…سنن النساٰئی،کتاب قطع السارق،باب تعظیم السرقۃ، الحدیث:۴۸۷۶،ص۲۴۰۳۔
4…الترغیب
والترھیب ،کتاب الحدود ،باب الترھیب من الزنا سیما…الخ ،الحدیث:۳۶۴۴،ج۳،ص۲۱۳۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع