30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور مُردار سے بھی زیادہ بدبودار ہے بلکہ برا اور حد سے تجاوزکرنے والا ہے، عذاب اور رسوائی اس کی قسمت میں ہے اوروہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے عہد اور اس کی امانت کو توڑنے والا ہے، پس اس کے لئے رحمت ِ الٰہی سے دُوری اور پھٹکار ہے اور وہ جہنم میں ہلاک ہونے اور جلنے کا حق دار ہے۔
۞۞۞۞۞۞۞
کبیرہ نمبر362: عورتوں کا آپس میں بد فعلی کرنا
(یعنی ایک عورت دوسری عورت سے صحبت کرے جس طرح مرد عورت کے ساتھ کرتا ہے)
اسی طرح بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے ذکر فرمایا اور سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے اس فرمانِ عبرت نشان سے استدلال کیا کہ’’ سحاقسے مراد عورتوں کا آپس میں بدفعلی کرنا ہے۔‘‘
حضورنبی ٔکریم ،رء ُوف رَّحیم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’ اللہ عَزَّوَجَلَّ 3 آدمیوں کیلَا ٓاِلٰہَ اِلَّااللہکہنے کی گواہی قبول نہیں فرماتا: (۱)… قومِ لُوط کا عمل کرنے اور کروانے والا(۲)…آپس میں بدکاری کرنے والی دو عورتیں اور (۳)… ظالم حکمران۔‘‘ (۱)
۞۞۞۞۞۞۞
{… تعریف اور سعادت…}
حضرت سیِّدُناامام عبداللہ بن عمربیضاوی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُاللّٰہِ الْقَوِی(متوفی۶۸۵ھ)ارشادفرماتے ہیں کہ ’’جوشخص اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اوراس کے رسول صلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَـیْہَ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی فرمانبرداری کرتاہے دُنیامیں اس کی تعریفیں ہوتی ہیں اورآخرت میں سعادت مندی سے سرفراز ہوگا ۔‘‘(تفسیرالبیضاوی، پ۲۲، الاحزاب ، تحت الایۃ: ۷۱،ج۴، ص ۳۸۸)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…فردوس
الاخبار للدیلمی ، الحدیث:۲۳۳۹،ج۱، ص۳۲۰۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع