30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عذاب دیاجو تم جانتے ہو، میرا خیال ہے کہ ہم اسے آگ سے جَلا دیں۔‘‘ پس صحابۂ کرام عَلَـیْہِمُ الرِّضْوَانکا اسے آگ سے جلانے پر اجماع ہو گیا توامیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اُسے آگ سے جلانے کا حکم دے دیا اور حضرت سیِّدُنا خالد بن ولید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اسے آگ سے جلا دیا۔‘‘ (۱)
امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم ارشاد فرماتے ہیں : ’’جو شخص خود کو لواطت کے لئے پیش کرے اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے عورتوں کی شہوت میں مبتلا کردے گااور اسے قیامت کے دن تک قبر میں مردود شیطان کی صورت میں رکھے گا۔‘‘ (۲)
اس بات پرامت کا اجماع ہے کہ جس نے اپنے غلام سے ملعون، فاسق اور مجرم قومِ لُوط جیسا فعل کیا اس پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی لعنت، پھر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی لعنت، پھراللہ عَزَّوَجَلَّ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ عادت تاجروں اور سرمایہ داروں میں عام ہو گئی اور انہوں نے اس برے فعل کے لئے سیاہ اور سفید خوبصورت غلام اپنائے، پس ان پر شدید دائمی ظاہری لعنت ہے اور بڑی ذلت ورسوائی، ہلاکت اور دنیا و آخرت میں عذاب ہے، جب تک کہ وہ ان بری عیب دار، بدنما اور خطرناک خصلتوں پر قائم رہیں جو کہ تنگ دستی، مال کی ہلاکت، برکات کے خاتمہ اور معاملات و امانات میں خیانت کا موجب ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ جن لوگوں کو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے نعمتیں اور مال عطا فرمایا آپ ان میں سے اکثر کو پائیں گے کہ وہ اپنے برے معاملے اور جرم کی برائی کی وجہ سے فقر میں مبتلا ہو گئے اور نافرمان اپنے خالق، عدم سے وجود میں لانے والے اور رزق دینے والے کی طرف نہ لوٹا بلکہ مُروَّت اور حیا کی چادر اُتار کر اور فہم و فراست کی تمام صفات سے خالی ہو کر نیز چوپایوں کی صفات اپنا کر واضح طور پر اس ربّ ِ قدیرعَزَّوَجَلَّ کا مقابلہ کیا بلکہ چوپایوں سے بھی بری اور قابلِ نفرت صفت اپنائی کیونکہ ہم کسی مذکر حیوان کو بھی نہیں پاتے جو اپنے جیسے کسی مذکر جانور سے صحبت کرتا ہو۔ پس اس فعلِ بدکے انتہائی گھٹیا ہونے کے لئے یہی کافی ہے کہ گدھے بھی اس سے پرہیز کرتے ہیں تو یہ اس شخص کی شان کے لائق کیسے ہو سکتا ہے جو رئیس یا سردار ہو، ہر گز نہیں بلکہ وہ شخص اس کی گندگی سے بھی برا ہے، اس کی خبر سے بھی منحوس ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…شعب الایمان للبیہقی،باب فی تحریم الفروج،الحدیث:۵۳۸۹،ج۴،ص۳۵۷۔
2…کتاب
الکبائر للذہبی،الکبیرۃ الحادیۃ عشرۃ:اللواط، ص۶۶۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع