30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پر اُبھارا، اس کے بعد جب میں اور یہ بچہ مر گیا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ایک مرتبہ اس بچے کو آگ میں بدل دیا تا کہ مجھے جلائے اور دوسری مرتبہ مجھے آگ بنا دیا تا کہ میں اسے جلاؤں ، لہذا قیامت تک یہ عذاب جاری رہے گا۔‘‘
ہم اللہ عَزَّوَجَلَّ کے عذاب سے اس کی پناہ طلب کرتے ہیں اور اس سے عافیت اور اس کی رضا حاصل کرنے کی توفیق کا سوال کرتے ہیں۔ (۱)
تنبیہ2:احادیث میں وارد مختلف سزاؤں میں تطبیق:
حدیث ِ پاک میں گزر چکا ہے کہ جو کسی چوپائے سے صحبت کرے تو چوپائے کو بھی اس کے ساتھ قتل کر دیا جائے۔ حضرت سیِّدُنا خطابی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی( متوفی۳۸۸ھ) فرماتے ہیں : ’’حیوان کے قتل کی ممانعت والی حدیث اس حدیث پاک سے معارض ہوسکتی ہے۔‘‘ صاحب کتاب فرماتے ہیں علامہ خطابی نے جو کلام کیا ہے وہ درست ہے۔ پس غَیْرمَأْکُوْلَہ (یعنی حرا م جانور) کو قتل نہیں کیا جائے گا اور مَأْکُوْلَہ (یعنی حلال جانور) کو ذبح نہیں کیا جائے گا، یہ قول ان کے خلاف ہے جنہوں نے جانور کو قتل کرنے کا گمان کیا۔ اسی طرح حدیث ِ پاک میں گزرا ہے کہ ’’لواطت کرنے والے اور جس سے کی جائے دونوں کو قتل کر دیا جائے۔‘‘ ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ ’’فاعل اور مفعول اور چوپایوں سے وطی کرنے والے کو قتل کر دو۔‘‘ (۲)
مُحْیِ السُّنَّہحضرت سیِّدُناامام ا بومحمد حسین بن مسعود بَغویعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں کہ لُوطی کی حد میں اہلِ علم کا اختلاف ہے، ایک قوم کا قول ہے کہ لواطت کرنے والے(یعنی فاعل)کی حدوہی ہے جو زنا کی ہے یعنی اگر شادی شدہ ہو تو اسے رجم کیا جائے گااور اگرغیرشادی شدہ ہو تو100کوڑے لگائے جائیں گے،یہ حضرت سیِّدُنا ابن مسیب، حضرت سیِّدُنا عطا، حضرت سیِّدُنا حسن، حضرت سیِّدُنا قتادہ اور حضرت سیِّدُنا نخعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـیْہِمْ اَجْمَعِیْنکا قول ہے۔ حضرت سیِّدُنا امام سفیان ثوری عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی ۱۶۱ھ) اور سیِّدُنا امام اوزاعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ کا بھی یہی قول ہے اور حضرت سیِّدُنا امام محمد بن ادریس شافعی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی (متوفی۲۰۴ھ) کے دو اقوال میں سے زیادہ ظاہر قول بھی یہی ہے، حضرت سیِّدُنا امام ابویوسف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہاور سیِّدُنا اما م محمد بن حسن رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ سے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…کتاب الکبائر للذہبی، الکبیرۃ الحادیۃ عشرۃ:اللواط،ص۶۶۔
2…شعب
الایمان للبیہقی،باب فی تحریم الفروج، الحدیث:۵۳۸۷، ج۴، ص۳۵۷۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع