30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کَمْ نَظْرَۃٍ فَعَلَتْ فِیْ قَلْبِ صَاحِبِہَا فِعْلَ السِّہَامِ بِلَا قَوْسٍ وَّلَا وَتَرِ
یَسُرُّ نَاظِرُہُ مَا ضَرَّ خَاطِرَہُ لَا مَرْحَبًا بِسُرُوْرٍ عَادَ بِالضَّرَرِ
ترجمہ: (۱)… ہر فساد کی ابتدا نظر سے ہوتی ہے اور بہت بڑی آگ کے بھڑکنے کی ابتدا بھی چھوٹی سی چنگاری سے ہوتی ہے۔
(۲)… انسان جب تک آنکھ والا ہوتا ہے اوراسے دوسروں کی آنکھوں میں ڈالتا ہے تو وہ خطرے پر کھڑا ہوتا ہے۔
(۳)… کتنی ہی نگاہوں نے دیکھنے والے کے دل میں بغیر کمان اور وتر کے تیر کا کام کیا۔
(۴)…اَمْرَد کو دیکھنے والا دل کو نقصان پہنچانے والی چیز سے خوش ہوتا ہے، ایسی خوشی کے لئے کوئی مبارک باد نہیں جو نقصان
لائے۔
منقول ہے: ’’نظر زنا کی ڈاک (یعنی اس کاقاصد) ہے۔‘‘ (۱)
اس کی تائید اس حدیث ِ قدسی سے ہوتی ہے کہ نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے( کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے): ’’نظر ابلیس کے زہریلے تیروں میں سے ایک تیر ہے، جس نے میرے خوف سے اسے ترک کیا میں اسے اس کے بدلے ایسا ایمان عطا فرماؤں گا جس کی حلاوت وہ اپنے دل میں پائے گا۔‘‘ (۲)
منقول ہے کہ حضرت سیِّدُنا عیسیٰ بن مریمعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَـــیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامسیر کرتے ہوئے ایک آگ کے پاس سے گزرے جو ایک شخص پر جلائی گئی تھی، آپ عَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے پانی لیا تا کہ اسے بُجھائیں تو وہ آگ بچے کی صورت میں بدل گئی اور وہ شخص آگ میں بدل گیا،آپ عَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اس پر بہت حیران ہوئے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں عرض کی:’’اے میرے پروردگارعَزَّوَجَلَّ ! انہیں ان کی دنیاوی حالت میں لوٹا دے تا کہ میں ان سے ان کے متعلق پوچھ سکوں۔‘‘ چنانچہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ان دونوں کو زندہ کیا تو آپ عَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے دیکھا کہ وہ ایک مرد اور ایک نابالغ لڑکا تھا، آپ عَلَـیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے دریافت فرمایا:’’تمہارا کیا معاملہ ہے؟‘‘ اس شخص نے جواب دیا: ’’اے روح اللہ(عَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام)! میں دنیا میں اس لڑکے کی محبت میں مبتلا تھا، شہوت نے مجھے اس کے ساتھ بدفعلی کرنے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…کتاب الکبائرللذہبی، الکبیرۃ الحادیۃ عشرۃ:اللواط،ص۶۵۔
2…المعجم
الکبیر ،الحدیث:۱۰۳۶۲،ج۱۰،ص۱۷۳۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع