دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

اکثر علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے عورت پر قیاس کرتے ہوئے گھر، دُکان یا حمام میں اَمْرَد کے ساتھ خلوت کو حرام قرار دیا کیونکہ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نَبوت صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جو شخص کسی عورت کے ساتھ تنہا ہوتا ہے تو ان کے درمیان شیطان داخل ہو جاتا ہے۔‘‘ (۱)

جو اَمرد عورتوں سے زیادہ خوبصورت ہوتا ہے اس میں فتنہ بھی زیادہ ہوتاہے، کیونکہ اس سے عورتوں کی نسبت زیادہ برائی کا امکان ہوتا ہے اور اس کے حق میں عورتوں کی نسبت شک اورشر کے ایسے طریقے آسان ہیں جو عورت کے حق میں آسان نہیں لہٰذا اس کے ساتھ تنہائی اختیار کرنا بدرجۂ اَولیٰ حرام ہوناچاہئے۔ ان سے بچنے اور نفرت کرنے کے بارے میں اسلاف کے بے شمار اقوال ہیں اور وہ انہیں اَنتان(یعنی بدبو دار) کہتے تھے کیونکہ شرعی طور پر وہ گندگی کا باعث ہیں جو بحث ذکر کی گئی ہے اس سب میں یہی حکم ہے خواہ اچھی نیت سے دیکھا جائے یا بری نیت سے۔ (۲)

بعض کا یہ کہنا کہ صحیح نظر سے اَمْرَد کی طرف دیکھنا ممنوع نہیں ، یہ شیطانی مکر وفریب ہے اور اس کی وجہ سے بعض کے قلم بہک گئے۔ جب شارع نے دیکھا جو کہ لوگوں سے زیادہ ان کے بارے میں آگاہ ہے تو اس کی طرف اشارہ کر دیا۔ البتہ! جب اس نے اس(یعنی زنا اور لواطت) کو مطلق ذکر کیا اور تفصیل بیان نہ کی تو ہم نے جان لیا کہ ان میں کوئی فرق نہیں۔ اس کے علاوہ بھی کثیر توجیہات ہیں جو اس سے بھی زیادہ عجیب ہیں لیکن جن کے نفس خبیث ہوں ، عقلیں اور دین فاسد ہوں اور انہوں نے خود کو شرعی احکام کا پابند بھی نہ بنایا ہو تو شیطان ان کے لئے یہ چیزیں مزیَّن کرتا ہے یہاں تک کہ انہیں اس سے زیادہ قبیح گناہ میں مبتلا کر دیتا ہے جیسا کہ شیطان ملعون کی عادت ہے کہ وہ جاہل امیر اور کوتاہ لوگوں کو ذلیل کرتا ہے، پس جو اپنے نفس پر شیطان کو تھوڑی سی گنجائش دیتا ہے وہ اس کا مذاق اڑاتا، اسے گھٹیا سمجھتا اور مسخری کا آلہ بنا لیتا ہے، پھر اس کے ساتھ اس طرح کھیلتا ہے جس طرح بچے گیند کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ لہذا اے محتاط، عقل مند، دیکھنے والے، نکتہ چین اور کامل انسان! تجھ پر لازم ہے کہ اس کے راستوں ، بہکاووں اور خوش نمائیوں سے اجتناب کر، خواہ وہ کم ہوں یا زیادہ، ظاہر ہوں یا مخفی، نیز بغیر کسی شک وشبہ کے اس بات کا دھیان رکھ کہ کہیں وہ تیرے لئے واضح طور پر ایسا دروازہ نہ کھول دے جو شریعت نے نہیں کھولا اور وہ چاہتا ہے کہ تجھے اس سے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…المعجم الکبیر ،الحدیث:۷۸۳۰،ج۸،ص۲۰۵۔

2…کتاب الکبائر للذہبی، الکبیرۃ الحادیۃ عشرۃ:اللواط ،ص۶۴۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن