30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لگانے والے اور پیٹھ پیچھے برائی کر نے والے ہیں اور ان کے متعلق اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرماتا ہے:
وَیۡلٌ لِّکُلِّ ہُمَزَۃٍ لُّمَزَۃِۣۙ﴿۱﴾ (پ۳۰، الھمزۃ:۱)
ترجمۂ کنزالایمان:خرابی ہے اس کے لئے جو لوگوں کے منھ پر عیب کرے، پیٹھ پیچھے بدی کرے۔(۱)
{36}…حضرت سیِّدُنا جابر بنعبد اللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ارشاد فرماتے ہیں کہ ہم شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمت میں حاضر تھے کہ ایک بدبُو اُٹھی، آپصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جانتے ہو کہ یہ بدبو کیا ہے، یہ ان کی بدبو ہے جو مسلمانوں کی غیبت کرتے ہیں۔‘‘ (۲)
{37}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’غیبت زنا سے بھی سخت ہے۔‘‘ عرض کی گئی: ’’وہ کیسے؟‘‘ تو آپ صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’ایک بندہ زنا کرتا ہے پھر توبہ کر لیتا ہے، پس اللہ عَزَّوَجَلَّاس کی توبہ قبول فرما لیتاہے لیکن غیبت کرنے والے کو اس وقت تک معاف نہیں کیا جاتا جب تک کہ وہ معاف نہ کرے جس کی اس نے غیبت کی۔‘‘ (۳)
دوقبروں میں ہونے والے عذاب کے اسباب :
{38}…حضرت سیِّدُناابو بکرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ساتھ چل رہا تھا اور آپ صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے میرا ہاتھ تھاما ہوا تھا۔ ایک آدمی آپ صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بائیں طرف تھا۔ دریں اثنا ہم نے اپنے سامنے دو قبریں پائیں توآپصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’ان دونوں کو عذاب ہو رہا ہے اور کسی بڑے امر کی وجہ سے نہیں ہو رہا۔‘‘یہ فرماکر رودیئے، پھر فرمایا: ’’ تم میں سے کون ہے جو مجھے ایک ٹہنی لا دے۔‘‘ ہم نے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو میں سبقت لے گیا اور ایک ٹہنی لے کر حاضرِ خدمت ہوا۔ آپ صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس کے دو ٹکڑے کرکے دونوں قبروں پر ایک ایک رکھ دیا پھر ارشاد فرمایا:’’یہ جب تک تر رہیں گے ان پر عذاب میں کمی رہے گی اور ان دونوں کو غیبت اور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…شعب الایمان للبیھقی ،باب فی تحریم أعراض الناس ،الحدیث:۶۷۵۰،ج۵،ص۳۰۹،بتغیرٍقلیلٍ۔
2…المسند للامام احمد بن حنبل ،مسند جابر بن عبد اﷲ ،الحدیث:۱۴۷۹۰،ج۵،ص۱۲۴۔
3…المعجم
الاوسط ،الحدیث:۶۵۹۰،ج۵،ص۶۴۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع