دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

لُوطی کی سزا میں مختلف اقوال:

لُوطی کو قتل کرنے پر صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْنکا اجماع ہے مگر اس کے قتل کی کیفیت میں اختلاف ہے۔ حضرت سیِّدُنا مجاہد عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِد فرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا: ’’جس نے کسی بچے سے بدفعلی کی اس نے کفر کیا۔‘‘

حضرت سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں : ’’لوطی جب بغیر توبہ کئے مر جاتا ہے تو قبر میں اس کا چہرہ مَسْخ ہو کر خنزیر جیسا ہو جاتا ہے۔‘‘ (۱)

منقول ہے کہ اس اُمت میں 3 قسم کے لوگ لُوطی ہیں : ’’(۱)…جواَمردوں کو صرف دیکھتے ہیں (۲)…جو اُن سے ہاتھ ملاتے ہیں اور (۳)…جو اُن کے ساتھ بدفعلی کرتے ہیں۔‘‘ (۲)

بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں : کسی عورت یا اَ مْرَد کو شہوت سے دیکھنا زنا ہے۔ کیونکہ حضورصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے صحیح سند کے ساتھ ثابت ہے کہ ’’آنکھوں کا زنا دیکھنا، زبان کا زنا بولنا، ہاتھوں کا زنا پکڑنا اور پاؤں کا زنا چلنا ہے جبکہ دل مائل ہوتا اور تمنا کرتا ہے اور شرمگاہ اس کی تصدیق یا تکذیب کرتی ہے۔‘‘ (۳) اسی لئے صالحین کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے اَمْرَدوں (یعنی جنہیں دیکھ کرشہوت آئے ان ) کو دیکھنے، ان سے خلط ملط ہونے اور ان کے ساتھ بیٹھنے سے بچنے کے متعلق مبالغہ فرمایا۔

حضرت سیِّدُنا حَسَن بن ذکوانعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں : ’’امیروں کی اولاد کے ساتھ نہ بیٹھا کرو کیونکہ ان کی صورتیں کنواری عورتوں کی صورتوں جیسی ہوتی ہیں نیز وہ عورتوں سے زیادہ فتنہ میں ڈالنے والے ہیں۔‘‘ ایک تابعی بزرگ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہفرماتے ہیں : ’’میں نوجوان سالِک(یعنی عابد و زاہد نوجوان )کے ساتھ بے ریش لڑکے کے بیٹھنے کو7 درندوں سے زیادہ خطرناک سمجھتا ہوں۔‘‘ (۴)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1کتاب الکبائر للذہبی، الکبیرۃ الحادیۃ عشرۃ:اللواط ، ص۶۳۔

2شعب الایمان للبیہقی ، باب فی تحریم الفروج ، الحدیث:۵۴۰۲،ج۴،ص۳۵۹۔

3صحیح مسلم،کتاب القدر،باب قدر علی ابن آدم حظہ ..الخ، الحدیث:۶۷۵۳،۶۷۵۴،ص۱۱۴۱، بتغیرٍقلیلٍ۔

4شعب الایمان للبیہقی،باب فی تحریم الفروج، الحدیث:۵۳۹۶۔۵۳۹۷،ج۴،ص۳۵۸۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن