30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں : ’’10عادتیں قومِ لُوط کے اعمال میں سے ہیں :(۱)… بالوں کوخوب جمانا(یعنی مانگ نکالنا)(۲)… تہبند کھلا چھوڑے رکھنا(۳)…غلیل بازی کرنا اور کنکریاں پھینکنا(۴)…اُڑنے والے کبوتروں کے ساتھ کھیلنا(۵)… اُنگلیاں چٹخانا(۶)… ٹخنوں سے آوازیں نکالنا(۷ )… تہبندلٹکانا(۸)…قباؤں (یعنی کپڑوں کے اوپر پہنے جانے والے والے ڈھیلے لباس) کے بٹن کھلے چھوڑ دینا (۹)… شراب نوشی کاعادی ہونااور(۱۰)… مردوں سے وطی کرنا۔‘‘
آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ مزید فرماتے ہیں : ’’عنقریب اس امت میں مزیدایک برائی کااضافہ ہو جائے گااور وہ عورتوں کا آپس میں بدکاری کرنا ہے۔‘‘ مروی ہے کہ ’’شطرنج کھیلنا، کتوں کے درمیان لڑائی کرانا، مینڈھوں کی لڑائی کے ذریعے ایک دوسرے کو شکست دینا، مُرغوں کو لڑانا، بغیر تہبند کے حمام میں داخل ہونااور ناپ تول میں کمی کرنابھی ان کی عادتوں میں شامل تھا، پس جس نے ایسا کیا اس کے لئے ہلاکت ہے۔‘‘ (۱)
کبوتر بازوں کے لئے درسِ عبرت:
حدیث ِ پاک میں ہے،میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جو کبوتر کے ساتھ کھیلتا ہے وہ اس وقت تک نہ مرے گا جب تک فقر کا درد و الم نہ چکھ لے۔‘‘ (۲)
قومِ لُوط پر عذاب کی کیفیت:
اللہ عَزَّوَجَلَّ نے کسی امت پراس طرح عذاب جمع نہ کیا جس طرح قومِ لُوط پر عذاب جمع کیا، اس نے ان کی آنکھیں بے نور کر دیں اور ان کے چہرے سیاہ کر دیئے، حضرت سیِّدُنا جبرئیلعَلَـــیْہِ السَّلَامکو ان کی بستیوں کو جڑ سے اکھیڑنے اور پھر انہی پر پلٹنے کا حکم دیا گیا تا کہ ان کا اوپر کا حصہ نیچے کی طرف ہو جائے، اس کے بعد انہیں زمین میں دھنسا دیا گیا، پھر ان پر آسمان سے پتھروں کی بارش برسائی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…کتاب الکبائرللذہبی،الکبیرۃ الحادیۃ عشرۃ:اللواط، ص۶۲،۶۳۔
2…شعب
الایمان للبیہقی،باب فی تحریم الملاعب والملاہی، الحدیث:۶۵۳۸،ج۵، ص۲۴۵۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع