دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{18}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ان لوگوں پر لعنت فرمائی جو عورتوں کے پچھلے مقام میں وطی کرتے ہیں۔‘‘ (۱)

مَحَاشّ، مِحَشَّۃٌ کی جمع ہے اور اس سے مراد عورت کا پچھلا مقام ہے۔

{19}…سیِّدعالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’جس نے عورتوں کے پچھلے مقام میں (حلال جانتے ہوئے) وطی کی اس نے کفر کیا۔‘‘ (۲)

{20}…رحمت ِ عالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ اس شخص کی طرف نظر رحمت نہیں فرماتا جو عورت کے پچھلے مقام میں وطی کرے۔‘‘ (۳)

{21}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’ملعون (یعنی رحمت ِالٰہی سے دُور) ہے وہ شخص جو عورت کے پچھلے مقام میں وطی کرے۔‘‘ (۴)

{22}… رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جس نے حائضہ عور ت سے جماع کیا یا عورت کے پچھلے مقام میں وطی کی یا کاہن کے پاس آیا اور اسے سچا جانا تو اس نے محمد (صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) پر نازل کردہ دین کا انکار کیا۔‘‘ (۵)

{23}… حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’جس نے حائضہ عورت سے صحبت کی یا عورت کے پچھلے مقام میں جماع کیا یا کاہن کے پاس آیا پھر اس کی تصدیق کی تو وہ اس سے بری ہے جو محمد(صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) پر نازل کیا گیا۔‘‘ (۶)

{24}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’عورتوں سے ان کے پچھلے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1المعجم الاوسط،الحدیث:۱۹۳۱،ج۱، ص۵۲۴۔

2المعجم الاوسط، الحدیث:۹۱۷۹،ج۶، ص۳۹۳۔

3سنن ابن ماجہ،کتاب النکاح،باب النہی عن اِتیان النساء فی اَدبارہن ،الحدیث:۱۹۲۳،ص۲۵۹۲۔

4المسند للامام احمد بن حنبل،مسند ابی ھریرۃ ،الحدیث:۹۷۳۹،ج۳،ص۴۵۱۔

5سنن ابن ماجہ، ابوا ب التیمم، باب النھی عن اِتیان الحائض ، الحدیث:۶۳۹، ص۲۵۱۴۔

6سنن ابی داود،کتاب الکہانۃ والتطیر، باب فی الکہان ،الحدیث:۳۹۰۴،ص۱۵۱۰۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن