دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{4}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’جب ذمیوں پر ظلم کیا جائے گا تو سلطنت دشمنوں کے پاس چلی جائے گی اور جب زنا بہت زیادہ ہو جائے گا تو قیدیوں کی کثرت ہو جائے گی اور جب لواطت کی کثرت ہو جائے گی تو اللہ عَزَّوَجَلَّ مخلوق سے اپنا دست ِ رحمت اٹھا لے گا، پھر وہ جس وادی میں بھی ہلاک ہو جائیں اللہ عَزَّوَجَلَّ کوئی پرواہ نہ کرے گا۔‘‘ (۱)

{5}… حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عبرت نشان ہے:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے 7 بندوں پر 7 آسمانوں کے اوپر سے لعنت فرماتا ہے، ان میں سے ایک پر3 بار لعنت لوٹتی ہے، اللہ عَزَّوَجَلَّ ان میں سے ہر ایک پر ایسی لعنت کرتا ہے جو اسے کافی ہوتی ہے۔‘‘ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے مزید ارشاد فرمایا:’’(۱) جس نے قومِ لُوْط کا سا عمل کیا وہ ملعون ہے، جس نے قومِ لُوْط جیسا عمل کیا وہ ملعون ہے، جس نے قومِ لُوْط جیسا عمل کیا وہ ملعون ہے(۲)جس نے غیراللہ(یعنی بتوں وغیرہ) کے نام پر ذبح کیا وہ بھی ملعون ہے(اس کے متعلق حاشیہ کبیرہ نمبر 351، صفحہ 459پر ملاحظہ فرمائیے)(۳) جس نے کسی چوپائے سے بدفعلی کی وہ بھی ملعون ہے(۴)جس نے اپنے والدین کی نافرمانی کی وہ بھی ملعون ہے (۵)جس نے کسی عورت اور اس کی بیٹی کو (نکاح میں ) جمع کیا وہ بھی ملعون ہے(۶) جس نے زمین کی حدود کو بدلا وہ بھی ملعون ہے اور (۷)جس نے خود کو اپنے مالکوں کے علاوہ کی طرف منسوب کیا وہ بھی ملعون ہے۔‘‘ (۲)

{6}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عبرت نشان ہے:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اس شخص پر لعنت فرمائی جس نے زمین کی حدود کو بدلا ، اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اس شخص پر بھی لعنت فرمائی جس نے اندھے کو راستے سے بھٹکایا ، اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اس شخص پر بھی لعنت فرمائی جس نے اپنے ماں باپ کو گالی دی، اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اس شخص پر بھی لعنت فرمائی جس نے اپنے آپ کو اپنے مالک کے علاوہ کی طرف منسوب کیا اور اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اس شخص پر بھی لعنت فرمائی جس نے قومِ لُوْط جیسا عمل کیا۔‘‘ راوی فرماتے ہیں ، آخری بات آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے تین مرتبہ دُہرائی۔‘‘ (۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1المعجم الکبیر، الحدیث:۱۷۵۲،ج۲، ص۱۸۴۔

2المعجم الاوسط، الحدیث:۸۴۹۷،ج۶، ص۱۹۹۔

3…الاحسان بتریتب صحیح ابن حبان ،کتاب الحدود ، باب الزنا وحدّہ ، الحدیث:۴۴۰۰،ج۶، ص۲۹۹۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن