دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

آگ کو برداشت نہیں کر سکتا جسے پانی میں 70 مرتبہ بُجھایا گیا یہاں تک کہ اہلِ دُنیا اس کو برداشت کرنے پر قادرہوئے توتُو جہنم کی اُس آگ کو کیسے برداشت کرے گا جس کی تپش اس سے 70 گنا زیادہ ہے۔‘‘ پس اس کا نفس اس خیال سے پِھر گیا اور اس کے بعد اُسے کبھی ایسا خیال بھی نہ گزرا۔

۞۞۞۞۞۞۞

کبیرہ نمبر359: لواطت

کبیرہ نمبر360: چوپائے سے بدکاری کرنا

کبیرہ نمبر361: عورت کی دبر میں وطی کرنا

لَوَاطَت کی مذمت میں احادیث ِ مبارکہ:

{1}… حضرت سیِّدُنا جابر بن عبداللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’مجھے اپنی امت پر سب سے زیادہ قومِ لُوْط کے عمل کا خوف ہے۔‘‘ (۱)

{2}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’جو قوم بھی عہد توڑ دیتی ہے اس میں قتل وغارت گری (عام) ہو جاتی ہے اور جس قوم میں فحاشی آ جاتی ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ اس پر موت مسلَّط فرما دیتا ہے اور جو قوم زکوٰۃ روک لیتی ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے بارش روک لیتاہے۔‘‘ (۲)

{3}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہماری طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: ’’اے گروۂ مہاجرین! 5 باتیں ایسی ہیں جن سے تم آزمائے جاؤ گے اور میں اللہ عَزَّوَجَلَّ سے پناہ طلب کرتا ہوں کہ تم انہیں پاؤ، (ان میں سے پہلی یہ ہے کہ)جب کسی قوم میں فحاشی ظاہر ہوئی اور انہوں نے اعلانیہ اس کا اِرتکاب کیا تو ان میں طاعون اور ایسی بیماری پھیل گئی جو ان سے پہلے لوگوں میں نہ تھی۔‘‘ (۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1جامع الترمذی ،ابواب الحدود ،باب ما جاء فی حد اللوطی ، الحدیث:۱۴۵۷،ص۱۸۰۰۔

2المستدرک،کتاب الجھاد، باب ما نقض قوم العھد…الخ، الحدیث:۲۶۲۳،ج۲،ص۴۶۱۔

3سنن ابن ماجہ،ابواب الفتن ،باب العقوبات، الحدیث:۴۰۱۹،ص۲۷۱۸، دون قولہ’’خصال‘‘۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن