دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{9}… رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے دونوں جبڑوں کے درمیان والی چیز اور شرمگاہ کی حفاظت کی وہ جنت میں داخل ہو گا۔‘‘ (۱)

{10}… حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ ذیشان ہے: ’’تم مجھے اپنی 6 چیزوں کی ضمانت دومیں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں : (۱)…جب گفتگو کرو تو سچ بولو(۲)…جب وعدہ کرو تو پورا کرو (۳)…جب تمہارے پاس امانت رکھی جائے تو اسے ادا کرو (۴)…اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو (۵)… اپنی نگاہوں کو جھکائے رکھو اور (۶)… اپنے ہاتھوں کو(زیادتی سے) روکے رکھو۔‘‘ (۲)

ترکِ گناہ کے نصیحت آموز واقعات:

{1}…عرب کے ایک شخص کو ایک عورت سے عشق ہو گیا، اس نے اس پر بہت زیادہ مال خرچ کیا یہاں تک کہ اس عورت نے اسے اپنے نفس پر قدرت دے دی، جب وہ اس کے ساتھ فعلِ بد کے ارادہ سے بیٹھا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اسے گناہ سے بچنے کی توفیق عطا فرمائی اور وہ فکرمند ہو گیا پھر اس عورت کو چھوڑ کرجانے لگا تو اس نے پوچھا: ’’تجھے کیا ہوا؟‘‘ اس نے جواب دیا:’’جو تھوڑی سی لذت کے بدلے ایسی جنت بیچے جس کی چوڑائی زمین وآسمان جتنی ہے یقینا وہ اس رقبہ کی اہمیت سے بہت کم واقف ہے۔‘‘ پھر اسے چھوڑ دیا اور چلا گیا۔

جلتے چراغ پر اُنگلی رکھ دی:

{2}…ایک نیک شخص کے متعلق منقول ہے کہ اسے اس کے نفس نے برائی پر اُبھارا، اس کے قریب ایک چراغ رکھا ہوا تھا، وہ اپنے نفس سے کہنے لگا: ’’اے نفس! میں اپنی انگلی اس چراغ پر رکھتا ہوں ، اگر تو نے اس کی حرارت کو برداشت کرلیاتو میں تجھے اس چیز کی قدرت دے دوں گا جس کا تو ارادہ رکھتا ہے۔‘‘ پھر جوں ہی اس نے چراغ پر اپنی انگلی رکھی تو اس کے نفس نے محسوس کیا کہ قریب ہے کہ آگ کی شدَّت کی وجہ سے روح نکل جائے جبکہ حالت یہ تھی کہ وہ اس کو برداشت کر رہے تھے اور اپنے نفس سے فرما رہے تھے: ’’کیا تو اسے برداشت نہیں کر سکتا؟ جب تو اس معمولی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1المسند للامام احمد حنبل ،حدیث ابی موسی الاشعری ، الحدیث:۱۹۵۷۶،ج۷،ص۱۳۷۔

2المسند للامام احمد بن حنبل ، حدیث عبادۃ بن الصامت ، الحدیث:۲۲۸۲۱،ج۸، ص۴۱۲۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن