30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مبتلا ہیں وہ ہم سے دور فرما دے۔‘‘ پس چٹان ہٹ گئی۔‘‘ (۱)
جنت کی نوید ِ مسرَّت:
{3}…حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ ذیشان ہے: ’’اے قریش کے جوانو! اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو اور زنا نہ کرو، سن لو! جس نے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی اس کے لئے جنت ہے۔‘‘ (۲)
{4}…خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ جنت نشان ہے: ’’اے قریش کے جوانو! زنا مت کرو بے شک جس کی جوانی (گناہ سے)محفوظ رہی وہ جنت میں داخل ہو گیا۔‘‘ (۳)
{5}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ جنت نشان ہے: ’’جس عورت نے پانچوں فرض نمازیں پڑھیں اور اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی اور اپنے شوہر کی اطاعت کی تو وہ جنت کے دروازوں میں سے جس سے چاہے داخل ہو جائے۔‘‘ (۴)
{6}…سیِّدعالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جو مجھے اپنے دونوں جبڑوں اور اپنی ٹانگوں کے درمیان والی چیز(یعنی زبان اور شرمگاہ) کی ضمانت دے میں اسے جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔‘‘ (۵)
{7}…رحمت ِ عالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ جنت نشان ہے:’’جسے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اس کے دونوں جبڑوں اور دونوں ٹانگوں کے درمیان والی چیز کے شر سے بچایا وہ جنت میں داخل ہو گیا۔‘‘ (۶)
{8}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’جس نے میری خاطر دونوں جبڑوں اور دونوں رانوں کے درمیان والی چیز کی حفاظت کی وہ جنت میں داخل ہو گا۔‘‘ (۷)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح البخاری،کتاب الاجارۃ، باب من استأجرأجیراً فترک اجرہ…الخ ،الحدیث:۲۲۷۲،ص۱۷۶۔
2…شعب الایمان للبیہقی، باب فی تحریم الفروج ،الحدیث۵۴۲۵،ج۴،ص۳۶۵۔
3…المرجع السابق، الحدیث:۵۴۲۶۔
4…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان ،کتاب النکاح ،باب معاشرۃ الزوجین، الحدیث:۴۱۵۱،ج۶،ص۱۸۴۔
5…صحیح البخاری ،کتاب الرقاق ،باب حفظ اللسان ،الحدیث:۶۴۷۴،ص۵۴۳،’’ضمنت‘‘بدلہ’’اضمن‘‘۔
6…جامع الترمذی ،ابواب الزھد ،باب ماجاء فی حفظ اللسان،الحدیث:۲۴۰۹،ص۱۸۹۳۔
7…المعجم الکبیر، الحدیث:۹۱۹،ج۱،ص۳۱۱۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع