30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں سجدۂ شکر کیا اور یوں عرض کی : ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کا شکر ہے کہ میں نے اپنی ساری زندگی میں صرف ایک عورت کو بوسہ دیا اور مجھ سے اس کا بدلہ لے لیا گیا۔‘‘
زنا کے درجات:
مذکورہ بحث سے معلوم ہوا کہ زنا کے کئی درجات ہیں : (۱)… بغیر شوہر والی اجنبی عورت سے زنا کرنا بڑا گناہ ہے (۲)… اس سے بھی بڑا گناہ شوہر والی اجنبی عورت سے زنا کرنا ہے(۳)… اس سے بھی بڑھ کر گناہ محرم عورت سے زنا کرنا ہے (۴)… ثیِّبہ (یعنی شادی شدہ) عورت سے زنا کرنا باکرہ (یعنی کنواری ) سے زنا کرنے سے زیادہ بڑا گناہ ہے اس کی دلیل یہ ہے کہ ان دونوں کی حد مختلف ہے (۵ )…بوڑھے کا زنا کرنا اس کی عقل کے کامل ہونے کی وجہ سے جوان کے زنا کرنے سے زیادہ برا ہے (۶)… آزاد اور عالم کا زنا کرنا ان کے کامل ہونے کی وجہ سے غلام اور جاہل کے زنا کرنے سے زیادہ قبیح ہے۔
خاتمہ: شرمگاہ کی حفاظت
سایۂ عرش پانے والا خوش نصیب:
{1}… شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ 7 بندوں کو اس دن اپنے (عرش کے)سائے میں رکھے گا جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہو گا (ان میں سے) ایک وہ شخص ہے جسے کوئی منصب وجمال والی عورت برائی کی دعوت دے تو وہ کہے:بے شک میں تو اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرتا ہوں۔‘‘ (۱)
کِفْل کی بخشش:
{2}… حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّ ہٌ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو ایک یا دو مرتبہ یہ حدیث ِپاک بیان فرماتے نہیں سنا یہاں تک کہ 7 تک کا عدد شمار کرکے فرمایا بلکہ میں نے 7 سے زائد مرتبہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَــیْہِ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح
البخاری ،کتاب الزکاۃ ،باب الصدقۃ بالیمین ، الحدیث:۱۴۲۳، ص۱۱۲۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع