30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
’’میں نے سنا۔‘‘ اور دوسرا فرشتہ کہے گا:’’میں نے لکھا۔‘‘ اور اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرمائے گا:’’میں بھی اس کو جانتا تھا لیکن میں نے اسے چھپایا۔‘‘ پھرفرمائے گا:’’اے فرشتو! اسے پکڑو اور میرے عذاب کا مزہ چکھاؤ، میرا سب سے زیادہ غضب اس پر ہوتا ہے جو مجھ سے بہت کم حیا کرتا ہے۔‘‘ (۱)
اور اعضاء کے گواہی دینے کے بارے میں فرمانِ خداوندی ہے:
یَوْمَ تَشْہَدُ عَلَیۡہِمْ اَلْسِنَتُہُمْ وَ اَیۡدِیۡہِمْ وَ اَرْجُلُہُمۡ بِمَا کَانُوۡا یَعْمَلُوۡنَ ﴿۲۴﴾ (پ۱۸، النور:۲۴)
ترجمۂ کنز الایمان: جس دن ان پر گواہی دیں گی ان کی زبانیں اور ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں جو کچھ کرتے تھے۔
محرم عورتوں (جن سے نکاح حرام ہے ) سے زنا کرنا سب سے بڑا زنا ہے اورسیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جس نے محرم عورت سے زنا کیا اُسے قتل کر دو۔‘‘ (۲)
زنا کے نتائج:
مذکورہ کلام سے معلوم ہوا کہ زنا کے نتائج انتہائی برے ہیں۔ ان میں سے چند یہ ہیں : (۱)یہ جہنم اور شدید عذاب میں مبتلا کرتا ہے(۲) فقروتنگدستی لاتا ہے اور(۳) زانی کی اولاد سے بھی ایسا ہی سلوک کیا جاتا ہے۔ چنانچہ،
جیسی کرنی ویسی بھرنی:
ایک بادشاہ کے متعلق منقول ہے کہ اس نے اپنی بیٹی کے ساتھ اس بات کا تجربہ کیا جو کہ انتہائی حسین وجمیل تھی، اس نے ایک مسکین عورت کے ساتھ اُسے باہر بھیجا اور حکم دیا کہ اس کے ساتھ کوئی جو چاہے کرے وہ کسی کو نہ روکے، اس کے بعد اسے کہا کہ وہ اس کی بیٹی کے چہرے سے حجاب ہٹا کر اسے لے کر بازاروں میں گُھومے پِھرے، چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا لیکن وہ جس شخص کے پاس سے بھی گزرتی وہ شرم و حیا سے اپنا سر نیچے جھکا لیتا، جب اس نے تمام شہر گھوم لیا اور کسی نے اس کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھا یہاں تک کہ وہ اسے لے کر بادشاہ کے گھر کے پاس پہنچ گئی جوں ہی وہ گھر میں داخل ہونے لگی تو ایک شخص نے اُس شہزادی کوروک لیا اور اس کو بوسہ دیا، اس کے بعد اسے چھوڑ کر چلا گیا، اس عورت نے شہزادی کو بادشاہ کے پاس پہنچایا، بادشاہ نے سارا ماجرا دریافت کیاتو اس نے بتا دیا، پس بادشاہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…کتاب الکبائر للذہبی، الکبیرۃ العاشرۃ: الزنی…الخ ، ص۵۹۔
2…سنن ابن
ماجہ، ابواب الحدود ،باب من اتی ذات مَحْرَم ومن اتی بہیمۃ، الحدیث:۲۵۶۴،ص۲۶۳۱۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع