30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے، اس کے 70 ڈنک ہیں ، ہر ڈنک میں زہر کی مشک ہے، جب وہ زانی کو ڈنک مارے گا اور اپنا زہر اس کے جسم میں انڈیلے گا تو وہ ہزار (1000) سال تک اس کے درد کی شدت محسوس کرتا رہے گا، پھر اس کا گوشت جھڑ جائے گا اور اس کی شرم گاہ سے پیپ اور کچ لہو (یعنی خون ملی پیپ) بہنے لگے گی۔‘‘ (۱)
دَ یُّوث پر جنت حرام ہے:
{54}… سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’جس نے کسی شادی شدہ عورت سے زنا کیا تو زانی اور زانیہ کو قبر میں اس امت کا نصف عذاب ہو گا، پھر جب قیامت کا دن ہو گا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اس عورت کے شوہر کو زانی کی نیکیاں لینے کا حکم دے گا، یہ تب ہو گا جبکہ اسے اس (زنا) کا علم نہ تھا اور اگروہ جاننے کے باوجود خاموش رہاتواللہ عَزَّوَجَلَّ اس پرجنت حرام کردے گاکیونکہاللہ عَزَّوَجَلَّ نے جنت کے دروازے پرلکھ دیاہے کہ تودیوث پرحرام ہے۔‘‘ دیوث وہ ہے جو اپنی بیوی کی بے حیائی سے آگاہ ہونے کے باوجود خاموش رہتا ہے اور غیرت نہیں کھاتا۔(۲)
اعضا کی گواہی:
{55}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: جس نے کسی عورت کو شہوت سے ہاتھ لگایا جو اس پر حلال نہیں تو وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کا ہاتھ گردن سے بندھا ہو گا اور اگر اسے بوسہ دیا تو اس کے دونوں ہونٹ جہنم میں کاٹ دئیے جائیں گے اور اگر اس سے زنا کیا تو اس کی ران بولے گی اور قیامت کے دن اس کے خلاف گواہی دے گی اور کہے گی: ’’میں حرام چیز پر سوار ہوئی۔‘‘ پس اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی طرف ناراضی کی نظر سے دیکھے گا تو اس کے چہرے کا گوشت جھڑ جائے گا اور وہ جھگڑا کرتے ہوئے کہے گا:’’میں نے ایسا نہیں کیا۔‘‘ تو اس کی زبان اس کے خلاف گواہی دے گی اور کہے گی: ’’میں نے حرام کلام کیا۔‘‘ اور اس کے ہاتھ کہیں گے:’’میں نے حرام پکڑا۔‘‘ اور اس کی آنکھ کہے گی: ’’میں نے حرام شے کو دیکھا۔‘‘ اور اس کا پاؤں کہے گا:’’میں حرام کاموں کی طرف چلا۔‘‘ اور اس کی شرم گاہ کہے گی: ’’میں نے ایسا کیا۔‘‘ اور محافظ فرشتہ کہے گا:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…کتاب الکبائر للذہبی، الکبیرۃ العاشرۃ: الزنی…الخ ، ص۵۹۔
2…المرجع
السابق۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع