30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شیطان کا خاص ساتھی :
{51}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’ابلیس زمین میں اپنے لشکر پھیلا دیتا ہے اور کہتا ہے:’’تم میں سے جس نے کسی مسلمان کو گمراہ کیا میں اس کے سر پر تاج پہناؤں گا۔‘‘ پس ان میں سب سے زیادہ فتنہ بازاس کا سب سے زیادہ قریبی ہوتا ہے۔ ایک اس کے پاس آ کر کہتا ہے:’’میں فلاں شخص پر مسلَّط رہایہاں تک کہ اس نے بیوی کو طلاق دے دی۔‘‘ تو شیطان کہتا ہے:’’تو نے کچھ نہیں کیا، عنقریب وہ کسی دوسرے سے شادی کر لے گا۔‘‘ پھر دوسرا آ کر کہتا ہے:’’میں فلاں کے ساتھ لگا رہا یہاں تک کہ میں نے اس کے اور اس کے بھائی کے درمیان پھوٹ ڈال دی۔‘‘ شیطان کہتا ہے: ’’تونے بھی کچھ نہیں کیا، عنقریب وہ آپس میں صلح کر لیں گے۔‘‘ پھر تیسرا آ کر کہتا ہے:’’میں فلاں کے ساتھ چمٹا رہا یہاں تک کہ اس نے زنا کر لیا۔‘‘ تو ابلیس ملعون کہتا ہے: ’’تو نے بہت اچھا کام کیا۔‘‘ پس وہ اسے اپنے قریب کر کے اس کے سر پر تاج رکھ دیتا ہے۔‘‘ (۱)
ہم شیطان اور اس کے لشکر کے شر سے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی پناہ طلب کرتے ہیں۔( آمین)
{52}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک شرک کے بعد اس سے بڑا گناہ کوئی نہیں کہ انسان اپنا نطفہ حرام شرمگاہ میں ڈالے۔‘‘ (۲)
وادیٔ جُبُّ الحُزْن کی مخلوق:
{53}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’جہنم میں ایک وادی ہے جس میں سانپ ہیں ، ہر سانپ اونٹ کی گردن جتنا موٹا ہے، وہ بے نمازی کو ڈسے گا تو اس کا زہر بے نمازی کے جسم میں 70 سال تک جوش مارتا رہے گا، پھر اس کا گوشت گل کر ہڈیوں سے الگ ہو جائے گااور جہنم میں ایک ایسی وادی بھی ہے جس کا نام جُبُّ الحُزْن(یعنی غم کاکنواں ) ہے، اس میں سانپ اور بچھو ہیں ، ان میں سے ہر بچھو خچر جتنا بڑا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب التاریخ، باب بدء الخلق، الحدیث:۶۱۵۶،ج۸،ص۲۴۔
صحیح مسلم،کتاب صفات المنافقین،باب تحریش الشیطان…الخ، الحدیث:۷۱۰۶، ص ۱۱۶۸، دون قولہ:
حتی القیت …الی العداوۃ۔
2…موسوعۃ
الامام ابن ابی الدنیا ،کتاب الورع ، باب الورع فی الفرج ، الحدیث:۱۳۷،ج۱، ص۲۱۹۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع