30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ارشاد فرمایا:’’تم زنا کے متعلق کیا کہتے ہو؟‘‘ انہوں نے عرض کی:’’یہ حرام ہے، اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے حرام فرمایا ہے لہذا یہ قیامت تک حرام ہے۔‘‘ تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَــیْہِمْ اَجْمَعِیْن سے ارشاد فرمایا: ’’ایک شخص10 عورتوں سے زنا کرے یہ اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرنے سے کم(گناہ) ہے۔‘‘ (۱)
{45}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’ قیامت کے دن اللہ عَزَّوَجَلَّ پڑوسی کی بیوی سے زنا کرنے والے کی طرف نہ تو نظرِ رحمت فرمائے گا اور نہ ہی اسے پاک کرے گا بلکہ اسے حکم دے گا: جہنم میں داخل ہونے والوں کے ساتھ داخل ہو جا۔‘‘ (۲)
{46}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جو(زناکے لئے) ایسی عورت کے پاس بیٹھا جس کا شوہر غائب ہو اللہ عَزَّوَجَلَّ بروزِقیامت اس پر ایک اژدھا مسلَّط فرمائے گا۔‘‘ (۳)
{47}… تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ مکرَّم ہے: ’’جو ایسی عورت کے بستر پر بیٹھتا ہے جس کا شوہر غائب ہو، اس کی مثال اس شخص کی سی ہے جسے قیامت کے دن خطرناک زہریلے سانپوں میں سے ایک سانپ ڈسے گا۔‘‘ (۴)
{48}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’ مجاہدین کی عورتوں کی حرمت (اس سے) پیچھے رہ جانے والوں پر ایسے ہی ہے جیسے ان کی ماؤں کی حرمت، جہاد کرنے والا کوئی شخص پیچھے رہ جانے والے کسی شخص کو اپنے گھر والوں (کی حفاظت) کے لئے چھوڑے پھر وہ اس میں خیانت کرے تو قیامت کے دن اسے کھڑا کیا جائے گا اور مجاہد اس کی نیکیوں میں سے جو چاہے گا لے لے گا یہاں تک کہ وہ راضی ہو جائے گا۔‘‘ پھرآپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہماری طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا:’’تو تمہارا کیا خیال ہے؟‘‘ (۵)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المسند للامام احمد بن حنبل،حدیث المقداد بن الاسود، الحدیث:۲۳۹۱۵،ج۹،ص۲۲۶۔
2…فردوس الاخبار للدیلمی ، الحدیث:۳۱۹۰،ج۱، ص۴۲۶۔
3…المعجم الکبیر، الحدیث:۳۲۷۸ ، ج۳، ص۲۴۱۔
4…مجمع الزوائد ،کتاب الحدود، باب حرمۃ نساء المجاھدین ، الحدیث:۱۰۵۵۹،ج۶، ص۳۹۵۔
5…صحیح مسلم،کتاب الامارۃ، باب حرمۃ نساء المجاھدین۔۔الخ، الحدیث:۴۹۰۸،۴۹۱۰،ص۱۰۱۷۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع