30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رہے گی جب تک ان میں زنا عام نہ ہو گا اور جب ان میں زنا عام ہو جائے گا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ انہیں عذاب میں مبتلا فرما دے گا۔‘‘ (۱)
{40}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’میری امت اس وقت تک اپنے معاملے کو مضبوطی سے پکڑے ہوئے اور بھلائی پر رہے گی جب تک ان میں زنا کی اولاد عام نہ ہو گی۔‘‘ (۲)
{41}… رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ ذیشان ہے:’’جب زنا عام ہو جائے گا تو تنگ دستی اور غربت عام ہو جائے گی۔‘‘ (۳)
{42}… حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’کسی قوم میں زنااور سود ظاہر نہیں ہوا مگر یہ کہ ان پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کا عذاب نازل ہو گیا۔‘‘ (۴)
نسب کا انکار کرنے پر وعید:
{43}… حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ جب آیت ِ ملاعنہ(پ۱۸، النور:۶تا۹) نازل ہوئی تو انہوں نے حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو یہ ارشاد فرماتے سنا: ’’جس عورت نے اپنے بچے کو اس قوم میں شامل کیا جن میں سے وہ نہیں تو اس کا اللہ عَزَّوَجَلَّ کے دین میں کچھ حصہ نہیں اور اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے اپنی جنت میں بھی داخل نہ فرمائے گا اور جس نے دیدہ دانستہ اپنے بچے کے نسب کاانکار کیا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ بروزِقیامت اسے اپنی رحمت سے دور فرمادے گا اور اسے اگلے پچھلوں کے سامنے رسوا کرے گا۔‘‘ (۵)
10 زناؤں سے بڑھ کر زنا:
{44}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْن سے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المسند للامام احمد حنبل، حدیث میمونۃ بنت الحارث، الحدیث:۲۶۸۹۴،ج۱۰،ص۲۴۶،بتغیرٍ۔
2…مسند ابی یعلی الموصلی ،حدیث میمونۃ زوج النبیﷺ ،الحدیث:۷۰۵۵،ج۶،ص۱۴۸۔
3…شعب الایمان للبیہقی ، باب فی طاعۃ اُوْلَی الاَمر، فصل فی فضل الامام العادل، الحدیث:۷۳۶۹،ج۶،ص۱۶۔
4…مسند ابی یعلی الموصلی ، مسند عبد اﷲ بن مسعود، الحدیث:۴۹۶۰،ج۴، ص۳۱۴۔
5…سنن
النسائی،کتاب الطلاق ،باب التغلیظ فی الانتفاء من الولد ،الحدیث:۳۵۱۱،ص۲۳۱۷۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع