دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یہ آیت ِ مبارکہ تلاوت فرمائی : وَالَّذِیۡنَ لَا یَدْعُوۡنَ مَعَ اللہِ اِلٰـہًا اٰخَرَ وَ لَا یَقْتُلُوۡنَ النَّفْسَ الَّتِیۡ حَرَّمَ اللہُ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لَا یَزْنُوۡنَۚ وَ مَنۡ یَّفْعَلْ ذٰلِکَ یَلْقَ اَثَامًا﴿ۙ۶۸﴾(پ۱۹،الفرقان:۶۸)

ترجمۂ کنز الایمان:اور وہ جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پوجتے اور اس جان کو جس کی اللہ نے حرمت رکھی ناحق نہیں مارتے اور بدکاری نہیں کرتے اور جو یہ کام کرے وہ سزا پائے گا۔

اور فرمایا: ’’زنا کو شرک کے ساتھ شمار کیا گیا ہے۔‘‘مزید یہ بھی فرمایا: ’’ زانی زنا کرتے وقت مومن نہیں ہوتا ۔‘‘ (۱)

دوروٹیوں کے بدلے جنت:

{30}… سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمارشاد فرماتے ہیں : بنی اسرائیل کا ایک عبادت گزار شخص بہت عبادت کیا کرتا تھا، اس نے اپنے عبادت خانہ میں 60سال تک عبادت کی، زمین بارش سے سر سبز و شاداب ہو گئی، راہب نے عبادت خانہ سے جھانکا تو کہنے لگا: ’’اگر میں نیچے بستی کی طرف جاؤں اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ذکر کروں تو اور زیادہ برکت ہو گی۔‘‘ پس وہ نیچے اُترا ، اس کے پاس ایک یا دو روٹیاں تھیں ، وہ زمین میں گُھوم پِھر رہا تھا کہ اسے ایک عورت ملی، وہ دونوں ایک دوسرے سے باتیں کرتے رہے یہاں تک کہ راہب نے اس سے زنا کرلیا لیکن اس کے بعد اس پر (خوفِ الٰہی کی وجہ سے) غشی طاری ہو گئی، پھر وہ تالاب میں اترا تا کہ غسل کر لے اتنے میں ایک سوالی آیا تو اس نے اسے اشارہ کیا کہ وہ دونوں روٹیاں لے لے، اس کے بعد وہ مر گیا تو اس کی 60 سالہ عبادت کا اس زنا سے موازنہ کیا گیا تو زنا کا گناہ اس کی نیکیوں سے زیادہ تھا، پھر ایک یادو روٹیاں اس کی نیکیوں کے ساتھ رکھی گئیں تو اس کی نیکیاں غالب آ گئیں ، پس اس کی بخشش ہو گئی۔ (۲)

{31}…شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے غلام حضرت سیِّدُنا نافع رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے،آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’تکبر کرنے والا مسکین جنت میں داخل نہ ہو گا، نہ ہی بوڑھا زانی اور نہ ہی اللہ عَزَّوَجَلَّ پر اپنے عمل سے احسان جتلانے والا۔‘‘(۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…الترغیب والترھیب،کتاب الحدود، باب الترھیب من الزناسیما…الخ ، الحدیث:۳۶۵۸،ج۳، ص۲۱۶ص۳۳۶۔

2…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب البروالاحسان،باب ماجاء فی الطاعات وثوابہا،الحدیث۳۷۹،ج۱، ص ۸ ۲۹۔

3…التاریخ الکبیر للبخاری، باب النون، باب نافع ، الرقم۱۱۵۹۳/۲۲۵۵،ج۷، ص۳۸۶۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن