دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

ہیں ؟‘‘ انہوں نے بتایا: ’’یہ حضر ت ابراہیم، حضرت موسیٰ اور حضرت عیسیٰ عَلَـــیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامہیں جو آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔‘‘(۱)

ایمان کا نکل جانا اور لوٹ آنا:

{26}اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’جب کوئی شخص زناکرتا ہے تو اس کا ایمان نکل جاتا ہے اور اس پرتاریکی کی طرح چھا جاتا ہے، پھر جب وہ زنا سے علیحدہ ہوجاتا ہے تو اس کا ایمان اس کی طرف لوٹ آتا ہے۔‘‘ (۲)

{27}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’جو زنا کا ارتکاب کرے یا شراب پئے اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کا ایمان اس طرح نکال لیتا ہے جس طرح انسان اپنے سر سے قمیص کو نکالتا ہے۔‘‘ (۳)

{28}… سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’ایمان ایک ایسا لباس ہے جس کے ذریعے اللہ عَزَّوَجَلَّ جسے چاہتا ہے ڈھانپ دیتا ہے اور جب بندہ زنا کرتا ہے تو اس سے ایمان کا لباس اُتار لیا جاتا ہے، اگر وہ توبہ کر لے تو اس کا ایمان لوٹا دیا جاتا ہے۔‘‘ (۴)

{29}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمایک شخص کے پاس تشریف لائے جس نے شراب پی ہوئی تھی تو ارشاد فرمایا: ’’اے لوگو! اب وقت ہے کہ تم اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حدود سے رُک جاؤ،جو اِن برائیوں (یعنی شراب وغیرہ) میں سے کسی میں ملوَّث ہو جائے تو اسے چاہئے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پردے میں چھپا رہے، جو ہمارے سامنے اپنا پردہ فاش کرے گا ہم اس پر کتاب اللہ کا فیصلہ(یعنی مقررہ حد) قائم کریں گے۔‘‘پھرآپصلَّی اللہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح ابن خزیمۃ،کتاب الصیام باب ذکر تعلیق المفطرین…الخ، الحدیث:۱۹۸۶،ج۳، ص۲۳۷۔

الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب اخبارہ…الخ باب صفۃ النار واہلہا، الحدیث:۷۴۴۸،ج۹، ص۲۸۶۔

2سنن ابی داود ،کتاب السنۃ ،باب الدلیل علی زیادۃ الایمان ،الحدیث۴۶۹۰،ص۱۵۶۷، بتغیرٍقلیلٍ۔

3المستدرک،کتاب الایمان ، باب اذا زنی العبد خرج منہ الایمان ، الحدیث:۶۵،ج۱، ص۱۷۶۔

4شعب الایمان للبیہقی، باب فی تحریم الفروج، الحدیث:۵۳۶۶،ج۴،ص۳۵۲۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن