30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صورت میں ) آئے، انہوں نے مجھے پہلوؤں سے تھاما اور ایک دُشوار گزار پہاڑ پر لے گئے اور عرض کی:’’اس پر چڑھئے۔‘‘ میں نے کہا:’’میں اس کی طاقت نہیں رکھتا۔‘‘ انہوں نے عرض کی: ’’ہم اسے آپ کے لئے آسان کر دیں گے۔‘‘ پس میں اُوپر چڑھ گیا یہاں تک کہ جب میں پہاڑ کے درمیان پہنچا تو وہاں شدید آوازیں سنیں تو دریافت کیا: ’’یہ آوازیں کیسی ہیں ؟‘‘ انہوں نے جواب دیا:’’یہ دوزخیوں کی چیخ وپکار ہے۔‘‘پھر مجھے ایک ایسی قوم کے پاس لے جایا گیا جو اپنی کونچوں کے ساتھ لٹکے ہوئے تھے اور ان کے جبڑے کٹے ہوئے تھے اور جبڑوں سے خون بہہ رہا تھا، میں نے دریافت کیا: ’’یہ کون ہیں ؟‘‘ تو بتایا گیا: ’’یہ وہ لوگ ہیں جو روزہ (افطار کرنے) کا جائز وقت شروع ہونے سے پہلے افطار کر لیتے تھے۔‘‘ (پھر حضرت سیِّدُنا ابو امامہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ) نے فرمایا: ’’یہود ونصاریٰ نامراد ہو گئے۔‘‘ (راویٔ حدیث) حضرت سیِّدُنا سلیم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہفرماتے ہیں : ’’میں نہیں جانتا کہ یہ الفاظ حضرت سیِّدُنا ابو امامہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے سنے یا اپنی رائے سے کہے۔‘‘
حضور رحمتِ عالم، نورِ مجسَّم، شاہِ بنی آدم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مزید فرماتے ہیں : ’’پھر مجھے ایک ایسی قوم کے پاس لے جایا گیا جن
کے پیٹ پُھولے ہوئے تھے اور ان سے بدبو ہی بدبو آ رہی تھی، ان کی صورتیں انتہائی
ناپسندیدہ تھیں ، میں نے دریافت کیا: ’’یہ کون ہیں ؟‘‘ تو انہوں نے بتایا: ’’یہ
حالت ِ کفر میں قتل ہونے والے ہیں۔‘‘ پھر مجھے ایک ایسی قوم کے پاس لے جایا گیا جو
پُھولے ہوئے تھے اور ان سے تعفُّن کے بھبکے اُٹھ رہے تھے، گویا ان کی بدبو پاخانہ
کی جگہوں جیسی تھی، میں نے دریافت کیا: ’’یہ کون ہیں ؟‘‘ انہوں نے بتایا:’’یہ زانی
مرد اور عورتیں ہیں۔‘‘ پھر مجھے ایسی عورتوں کے پاس لے جایا گیا جن کی چھاتیوں کو
سانپ نوچ رہے تھے، میں نے دریافت کیا:’’ان عورتوں کا ماجرا کیا ہے؟‘‘ انہوں نے
بتایا:’’یہ وہ عورتیں ہیں جو اپنے بچوں کو دودھ نہیں پلاتی تھیں۔‘‘ پھر مجھے آگے
لے جایا گیا تو میں نے ایسے بچے دیکھے جو دو نہروں کے درمیان کھیل رہے تھے، میں نے
پوچھا: ’’یہ کون ہیں ؟‘‘ جواب دیا گیا:’’یہ ایمان والوں کی اولاد ہے۔‘‘ پھر مجھے
شرف والی جگہ لے جایا گیا جہاں میں نے 3 شخص دیکھے جو شرابِ(طہور) نوش کررہے تھے، میں نے
پوچھا:’’یہ کون لوگ ہیں ؟‘‘ تو انہوں نے بتایا:’’یہ حضرت جعفر، حضرت زید اور حضرت
ابنِ رواحہ ہیں۔‘‘ پھر مجھے ایک ایسی شرف والی جگہ لے جایا گیا جہاں میں نے تین
آدمیوں کا گروہ دیکھا تو پوچھا : ’’یہ کون
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع