دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

تنگ دستی کا سبب:

{22}…حضور سید عالم، نورمجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’زنا تنگ دستی لاتا ہے۔‘‘ (۱)

بھڑکتے تنور کا عذاب:

{23}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’میں نے آج رات دو شخص دیکھے، وہ میرے پاس آئے اور مجھے ایک مقدّس سرزمین کی طرف لے گئے۔‘‘ اس کے بعد(راوی نے)پوری حدیث ِ پاک ذکر کی یہاں تک کہ سرکارِ عالی وقارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’پھر ہم تنور کی مثل ایک سوراخ کے پاس پہنچے جس کا اوپر والا حصہ تنگ اور نیچے والا کشادہ تھا، اس کے نیچے آگ جل رہی تھی، جب آگ کے شعلے بلندہوتے تو اس میں موجود لوگ بھی اوپر آ جاتے یہاں تک کہ وہ نکلنے کے قریب پہنچ جاتے اور جب آگ بجھ جاتی تو وہ اسی میں واپس لوٹ جاتے اور اس میں برہنہ مرد اور عورتیں تھیں۔‘‘ (۲)

{24}… ایک روایت میں ہے کہ حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’پھر ہم تنور کی مثل ایک چیز کے پاس پہنچے۔‘‘ راوی کہتے ہیں میرا گمان ہے کہ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم فرما رہے تھے: ’’اس میں سے چیخ وپکار کی آوازیں آ رہی تھیں۔‘‘ پھر آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’ہم نے اس میں جھانکا تو اس میں ننگے مرد اور عورتوں کو پایا جبکہ ان کے نیچے سے ایک شعلہ ان کی طرف آ تا اورجب ان تک پہنچتا تو وہ چیخنے لگتے۔‘‘اس حدیث کے آخر میں ہے: ’’ننگے مرد اور عورتیں جو کہ تنور کی مثل سوراخ میں تھے، وہ سب زانی مرد اور زانی عورتیں تھیں۔‘‘ (۳)

عذاب کی مختلف صورتیں :

{25}… حضرت سیِّدُنا ابو امامہ باہلی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو ارشاد فرماتے سنا:’’میں محو ِآرام تھا کہ اس دوران میرے پاس دو شخص(یعنی فرشتے انسانی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1شعب الایمان للبیہقی، باب فی تحریم الفروج ،الحدیث۵۴۱۸،ج۴،ص۳۶۳۔

2صحیح البخاری ،کتاب الجنائز ،باب۹۳، الحدیث:۱۳۸۶،ص۱۰۸،’’الی نقب‘‘بدلہ’’الی ثقب‘‘۔

3صحیح البخاری ،کتاب التعبیر ،باب تعبیر الرؤیا بعد صلاۃ الصبح ،الحدیث۷۰۴۷،ص۵۸۸۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن