30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جائے گا(۲)…جو اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول (صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) سے جنگ کرنے کے لئے نکلا تو اسے قتل کیا جائے گا یا پھانسی دی جائے گی یا جلا وطن کردیا جائے گا اور (۳)… جو شخص کسی جان کو (ناحق)قتل کرے تو اسے اس کے بدلے قتل کیا جائے گا۔‘‘ (۱)
{18}…حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’اے گروہِ عرب! بے شک مجھے تم پر زنا اور پو شیدہ شہوت کاسب سے زیادہ خوف ہے۔‘‘ (۲)
غیبی ندا:
{19}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عالیشان ہے: آدھی رات کے وقت آسمان کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور ایک منادی پکارتا ہے: ’’ہے کوئی دعا کرنے والا کہ اس کی دعا قبول کی جائے؟ ہے کوئی سوال کرنے والا کہ اسے عطا کیا جائے؟ ہے کوئی مصیبت زدہ کہ اس کی مصیبت دور کی جائے؟‘‘پس جوبھی مسلمان کوئی دعا کرتا ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ پوری فرماتا ہے سوائے زانیہ کے جو کہ اپنی شرمگاہ کے ذریعے کماتی ہے یا ٹیکس لینے والے کے۔‘‘ (۳)
{20}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ معظَّم ہے:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ (لُطف ورحمت کے اعتبار سے) اپنی مخلوق کے قریب ہوتا ہے اور جو اس سے استغفار کرے اُسے بخش دیتا ہے البتہ! اپنی شرمگاہ سے بدکاری کرنے والی یا ٹیکس لینے والے کو نہیں بخشتا۔‘‘ (۴)
{21}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عالیشان ہے:’’بے شک زانیوں کے چہروں سے آگ بھڑک رہی ہوگی۔‘‘ (۵)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…سنن ابی داود،کتا ب الحدود، باب الحکم فیمن ارتد، الحدیث:۴۳۵۳،ص۱۵۴۰۔
2…مجمع الزوائد،کتاب الحدود ، باب ذم الزنا، الحدیث:۱۰۵۳۵،ج۶، ص۳۸۸، ’’بغایا‘‘ بدلہ ’’نعایا‘‘۔
3…المعجم الاوسط ، الحدیث:۲۷۶۹،ج۲، ص۱۳۳۔
4…المجعم الکبیر ، الحدیث:۸۳۷۱،ج۹، ص۵۴۔
5…الترغیب
والترھیب،کتاب الحدود ، باب الترھیب من الزناسیما…الخ ، الحدیث:۳۶۵۰ ،ج۳، ص۲۱۴۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع