30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نوٹ:اُشَیْمِطْ، اَشْمَطْکی تصغیر ہے اور اَشْمَطْ اُسے کہتے ہیں جس کے سر کے سیاہ بال سفید بالو ں کے ساتھ خلَط ملَط ہو گئے ہوں۔
ایمان کب باقی نہیں رہتا؟
{14}…سیِّدعالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’زانی جب زنا کرتا ہے تووہ مومن نہیں ہوتا ، چورجب چوری کرتا ہے تو وہ مومن نہیں ہوتا اور شرابی جب شراب پیتا ہے تو وہ مومن نہیں ہوتا۔‘‘ (۱)
{15}…سنن نسائی کی روایت میں مزید یہ بھی ہے :’’پس جب اس نے ایسا کیا تو اپنی گردن سے اسلام کا پٹہ اُتار دیا، پھر اگر وہ توبہ کرلے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے۔‘‘ (۲)
{16}…رحمت ِ عالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’چورجب چوری کرتا ہے تو وہ مومن نہیں ہوتا ،زانی جب زنا کرتا ہے تووہ مومن نہیں ہوتا، اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ہاں ایمان اس سے مکرَّم ہے (کہ ان گناہوں کے وقت اُسے اُن کے دل میں رہنے دے)۔‘‘ (۳)
{17}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جو مسلمان اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سوا کوئی معبود نہیں اور حضرت محمد صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماللہ عَزَّوَجَلَّ کے رسول ہیں اس کا خون حلال نہیں سوائے 3 وجوہ میں سے کسی ایک وجہ سے: (۱)… شادی شدہ زانی (۲)…(قصاص میں ) جان کے بدلے جان اور (۳)…جماعت سے الگ ہو کر اپنے دین کو ترک کرنے والا۔‘‘ (۴)
{18}… رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جو مسلمان اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سوا کوئی معبود نہیں اور حضرت محمد صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اللہ عَزَّوَجَلَّ کے رسول ہیں اس کا خون حلال نہیں سوائے 3 وجوہ میں سے کسی ایک وجہ سے: (۱)…شادی شدہ زنا کرے تو اسے رجم کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم،کتاب الایمان ،باب بیان نقصان الایمان بالمعاصی…الخ ،الحدیث۲۰۲،ص۶۹۰۔
2…سنن النسائی،کتاب قطع السارق، باب تعظیم السرقۃ، الحدیث:۴۸۷۶،ص۲۴۰۳۔
3…مجمع الزوائد ،کتاب الایمان ، باب فی قولہ لایزنی الزانی حین…الخ ، الحدیث:۳۷۳،ج۱، ص۲۸۹۔
4…صحیح مسلم
،کتاب القسامۃ ،باب ما یباح بہ دم المسلم ،الحدیث۴۳۷۵،ص۹۷۴۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع