دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

رحمت ِ الٰہی سے محروم لوگ:

{8}سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ حق بیان ہے:’’3شخص ایسے ہیں جن کے ساتھ بروزِقیامت اللہ عَزَّوَجَلَّ نہ کلام فرمائے گا، نہ انہیں پاک کرے گا اور نہ ہی ان کی طرف نظرِ رحمت فرمائے گا بلکہ ان کے لئے درد ناک عذاب ہو گا: (۱) بوڑھا زانی (۲) جھوٹا بادشاہ اور (۳) متکبر فقیر۔‘‘ (۱)

{9}شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ حقیقت نشان ہے: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ قیامت کے دن بوڑھے زانی اور بوڑھی زانیہ کی طرف نظرِ رحمت نہ فرمائے گا۔‘‘ (۲)

{10}اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَـزَّ ہٌ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ 4بندوں کوناپسند فرماتا ہے: (۱) بہت زیادہ قسمیں کھا نے والا تاجر (۲) تکبر کرنے والا فقیر (۳)بوڑھا زانی اور (۴) ظالم حکمران ۔‘‘ (۳)

جنت سے محروم لوگ:

{11}…حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’3 شخص جنت میں داخل نہ ہوں گے: (۱) بوڑھا زانی (۲) جھوٹاامام اور (۳)مغرور فقیر۔‘‘ (۴)

{12}خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ 3 بندوں کو ناپسند فرماتا ہے: (۱) بوڑھا زانی (۲) متکبر فقیر اور (۳) مال دار ظالم۔‘‘ (۵)

{13}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ اُشَیْمِطْ(یعنی پختہ عمر والے)زانی اور متکبر فقیر کی طرف نظرِ رحمت نہیں فرماتا۔‘‘ (۶)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح مسلم،کتا ب الایمان ،باب بیان غلظ تحریم اِسْبَال الِازار…الخ ،الحدیث۲۹۶،ص۶۹۶۔

2المعجم الاوسط، الحدیث:۸۴۰۱،ج۶، ص۱۷۲۔

3سنن النسائی،کتاب الزکاۃ، باب الفقیر المختال، الحدیث:۲۵۷۷، ص۲۲۵۴۔

4البحرالزخار المعروف بمسند البزار، مسند سلمان الفارسی، الحدیث:۲۵۲۹،ج۶، ص۴۹۳۔

5جامع الترمذی، ابواب صفۃ الجنۃ، باب احادیث فی صفۃ الثلاثۃ الذین یحبہم اﷲ، الحدیث: ۲۵۶۸،ص۱۹۱۰۔

6المعجم الکبیر، الحدیث:۱۳۱۹۵،ج۱۲، ص۲۳۷۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن