30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بار کی ہو۔ اس کی حد یہ ہے کہ اسے پتھروں کے ساتھ رجم کیا جائے یہاں تک کہ مر جائے۔ علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام ارشاد فرماتے ہیں :’’جو حد اور توبہ کے بغیر مر گیا اسے جہنم میں آگ کے کوڑوں سے عذاب دیا جائے گا۔‘‘ چنانچہ، زبور شریف میں ہے: ’’زنا کرنے والے جہنم میں اپنی شرمگاہوں کے ساتھ لٹکے ہوں گے اور انہیں لوہے کے گرزوں سے مارا جائے گا۔‘‘ گرز لگنے کی وجہ سے جب ان میں سے کوئی فریاد کرے گا تو زَبَانِیَہ (یعنی عذاب کے فرشتے) کہیں گے: ’’یہ آواز اس وقت کہاں تھی جبکہ تم ہنستے اور خوش ہوتے تھے بلکہ خوشی سے پُھولے نہ سماتے تھے، نہ تو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے عذاب سے ڈرتے اور نہ ہی اس سے حیا کرتے تھے۔‘‘
حدیث ِ پاک میں زانی خصوصاً اپنے پڑوسی کی بیوی یا جس کا شوہر گھر میں نہ ہو، سے زنا کرنے والے کے متعلق انتہائی سخت حکم آیا ہے ۔چنانچہ،
{6}… حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور نبی ٔکریم رء ُوف رحیم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں عرض کی: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ کون ساہے؟‘‘ارشاد فرمایا: ’’ تو اللہ عَزَّوَجَلَّ کا شریک ٹھہرائے حالانکہ اسی نے تجھے پیدا کیا۔‘‘ میں نے عرض کی: ’’بیشک یہ تو بہت بڑا ہے۔‘‘ دوبارہ عرض کی : ’’پھر کون سا؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’تو اپنے بیٹے کو اس خوف سے قتل کر دے کہ وہ تیرے ساتھ کھائے گا۔‘‘ میں نے پھر عرض کی: ’’اس کے بعد کون سا؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’تو اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرے۔‘‘ (۱)
{7}…حضرت سیِّدُنا امام نسائی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِاورحضرت سیِّدُنا امام ترمذی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی ۲۷۹ھ) کی روایت میں مزید یہ بھی ہے کہ اس کے بعد آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یہ آیت ِ مبارکہ تلاوت فرمائی: وَالَّذِیۡنَ لَا یَدْعُوۡنَ مَعَ اللہِ اِلٰـہًا اٰخَرَ وَ لَا یَقْتُلُوۡنَ النَّفْسَ الَّتِیۡ حَرَّمَ اللہُ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لَا یَزْنُوۡنَۚ وَ مَنۡ یَّفْعَلْ ذٰلِکَ یَلْقَ اَثَامًا ﴿ۙ۶۸﴾ یُّضٰعَفْ لَہُ الْعَذَابُ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ وَیَخْلُدْ فِیۡہٖ مُہَانًا ﴿٭ۖ۶۹﴾ اِلَّا مَنۡ تَابَ (پ۱۹،الفرقان:۶۸تا۷۰)
ترجمۂ کنز الایمان:اور وہ جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پوجتے اور اس جان کو جس کی اللہ نے حرمت رکھی ناحق نہیں مارتے اور بدکاری نہیں کرتے اور جو یہ کام کرے وہ سزا پائے گا، بڑھایا جائے گا اس پر عذاب قیامت کے دن اور ہمیشہ اس میں ذلت سے رہے گا، مگر جو توبہ کرے ۔(۲)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم ،کتاب الایمان ،باب بیان کون الشرک اقبح الذنوب وبیان اعظمہا بعدہ ،الحدیث۲۵۷،ص۶۹۳۔
2…جامع الترمذی،
ابواب التفسیر، باب ومن سورۃ الفرقان، الحدیث:۳۱۸۳،ص۱۹۷۶، دون
قولہ’’اِلَّا مَنْ تَابَ‘‘۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع