30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
’’جب تم نے اپنے بھائی کا عیب بیان کیا تو تمہارے لئے وہ غیبت کے طور پر کافی ہے۔‘‘ (۱)
{28}…حضرت سیِّدُنا عبداللہبن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ ہم رحمت ِ عالم ،نُورِمجسَّم صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں حاضر تھے کہ ایک آدمی کھڑ اہوا۔ اس کے جانے کے بعد ایک شخص نے اس کی غیبت کی تو آپ صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حکم فرمایا:’’خلال کرو۔‘‘ اس نے عرض کی:’’میں کس وجہ سے خلال کروں حالانکہ میں نے گوشت تو نہیں کھایا؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’بے شک تو نے اپنے بھائی کاگوشت کھایا ہے۔‘‘ (۲)
{29}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِمجسَّمصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:4 آدمی ایسے ہیں کہ وہ جہنمیوں کی تکلیف اور زیادہ کر دیں گے (یعنی ان کی اذیت میں اضافے کا سبب بنیں گے) وہ کھولتے پانی اور آگ کے درمیان دوڑتے ہوئے ہلاکت وتباہی مانگتے ہوں گے، بعض جہنمی ایک دوسرے سے کہیں گے: ’’ان لوگوں کا کیا معاملہ ہے جنہوں نے ہماری تکلیف کو اور زیادہ کر دیا؟‘‘ اُن میں سے…ایککو انگاروں کے صندوق کا طوق ڈالا گیا ہو گا …دوسرا اپنی آنتیں کھینچ رہا ہو گا…تیسرے کے منہ سے پیپ اور خون بہہ رہا ہوگا اور…چوتھا اپنا گوشت کھا رہا ہو گا۔ صندوق والے سے کہا جائے گا: ’’اس بدبخت کو کیا ہوا؟ اس نے تو ہماری تکلیف کو اور زیادہ کر دیا۔‘‘ وہ کہے گا: ’’میں اس حال میں مرا کہ میری گردن پر لوگوں کے اموال کا بوجھ (یعنی قرض)تھا۔‘‘ پھر اپنی انتڑیا ں کھینچنے والے سے کہا جائے گا:’’اس بدبخت شخص کا معاملہ کیسا ہے جس نے ہماری تکلیف کو اور زیادہ کر دیا؟‘‘ تو وہ جواب دے گا: ’’میں کپڑوں کو پیشاب سے بچانے کی پرواہ نہیں کرتا تھا۔‘‘ پھر جس کے منہ سے خون اور پیپ بہہ رہی ہو گی، اس سے کہا جائے گا:’’اس بدنصیب کا معاملہ کیسا ہے جس نے ہماری تکلیف کو اور زیادہ کر دیا؟‘‘ وہ کہے گا:’’میں بدنصیب خبیث بری بات کی طرف متوجہ ہوکر اس طرح لذت اُٹھاتا تھا جیسا کہ جماع کی باتوں سے۔‘‘ پھر جو شخص اپنا گوشت کھا رہا ہوگا اس سے پوچھا جائے گا: ’’اس مردودکو کیا ہوا جس نے ہماری تکلیف میں مزید اضافہ کر دیا؟‘‘ تو وہ جواب دے گا: ’’میں بد بخت غیبت کر کے لوگوں کا گوشت کھاتا اور چغلی کرتا تھا۔‘‘(۳)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…حلیۃ الأولیاء ،الرقم۳۹۹ عبد اﷲ بن المبارک ،الحدیث:۱۱۸۸۳،ج۸،ص۲۰۴۔
2…المعجم الکبیر ،الحدیث:۱۰۰۹۲،ج۱۰،ص۱۰۲۔
3…الزہد لابن مبارک مارواہ نعیم بن حماد فی نسخہ،باب صفۃ النار، الحدیث:۳۲۸،ص۹۴۔
موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا،کتاب الصمت، باب الغیبۃ وذمھا،الحدیث:۱۸۷،ج۷،ص۱۳۲۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع