30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ کون ساہے؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’(سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ) تو اللہ عَزَّوَجَلَّ کا شریک ٹھہرائے حالانکہ اسی نے تجھے پیدا کیا۔‘‘ اس نے عرض کی:’’بے شک یہ تو بہت بڑا ہے۔‘‘ دوبارہ پوچھا: ’’پھر کون سا؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’تو اپنے بیٹے کو اس خوف سے قتل کر دے کہ وہ تیرے ساتھ کھائے گا۔‘‘ اس نے پھر عرض کی: ’’اس کے بعد کون سا؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’تو اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرے۔‘‘ پس اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اس ارشاد کی تصدیق میں یہ آیت ِ مبارکہ(وَالَّذِیۡنَ لَا یَدْعُوۡنَ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذٰلِکَ یَلْقَ اَثَامًا ﴿ۙ۶۸﴾)نازل فرمائی۔(۱)
اس کی موافقت اور تائید کرنے والا کلام عنقریب احادیث ِ مبارکہ میں آئے گا۔
زنا کی دُنیوی سزا :
اللہ عَزَّوَجَلَّ کا فرمانِ عبرت نشان ہے: اَلزَّانِیَۃُ وَ الزَّانِیۡ فَاجْلِدُوۡا کُلَّ وٰحِدٍ مِّنْہُمَا مِائَۃَ جَلْدَۃٍ ۪ وَّ لَا تَاۡخُذْکُمۡ بِہِمَا رَاۡفَۃٌ فِیۡ دِیۡنِ اللہِ اِنۡ کُنۡتُمْ تُؤْمِنُوۡنَ بِاللہِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِۚ وَ لْیَشْہَدْ عَذَابَہُمَا طَآئِفَۃٌ مِّنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ ﴿۲﴾(پ۱۸، النور:۲)
ترجمۂ کنز الایمان: جو عورت بدکار ہو اور جو مرد تو ان میں ہر ایک کو سو کوڑے لگاؤ اور تمہیں ان پر ترس نہ آئے اللہ کے دین میں اگر تم ایمان لاتے ہو اللہ اور پچھلے دن پر اور چاہیے کہ ان کی سزا کے وقت مسلمانوں کا ایک گروہ حاضر ہو۔
آیت مبارکہ کی ضروری وضاحت
لفظ ِجَلْدسے مراد مارنا ہے اور یہ اس لئے فرمایاتاکہ ایسی سخت چوٹ نہ لگائی جائے کہ کھال اُدَھیڑکرگوشت تک پہنچ جائے۔ رَاۡفَۃٌسے مراد رحمت اور نرمی ہے اورنرمی سے منع کرنے کا سبب یہ ہے کہ اس فعل کے مرتکب نے کبیرہ فاحشہ کا ارتکاب کیا ہے بلکہ قتل کے بعد یہ سب سے بڑاگناہ ہے،اسی وجہ سے سابقہ آیت ِ مبارکہ میں اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اسے شرک کے ساتھ ملاکرذکرفرمایا۔
زنا کے چھ نقصانات:
{5}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’اے لوگو! زنا سے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح
مسلم،کتاب الایمان،باب بیان کون الشرک اقبح…الخ، الحدیث:۲۵۷،۲۵۸،ص۶۹۳۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع