30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس لئے اسے واحد ذکر کیا گیا۔ اَثَامًاسے مراد سزا ہے۔ایک قول کے مطابق اِثْمٌسے مراد اس کا نفس ہے یعنی اس کانفس گناہ کی سزا پائے گا۔ حضرت سیِّدُنا حسن رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ فرماتے ہیں :’’یہ جہنم کے ناموں میں سے ایک نام ہے۔‘‘حضرت سیِّدُنا مجاہد عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِد فرماتے ہیں :’’یہ جہنم کی ایک وادی کا نام ہے۔‘‘ایک قول یہ بھی ہے کہ یہ جہنم کے ایک کنوئیں کا نام ہے۔ یُضَاعَفُاور یَخْلُدُ کو رفع کے ساتھ (یعنی آخری حرف پر پیش ) پڑھا جائے تو حال یا جملہ مستأنفہ ہو گااور جزم کے ساتھ پڑھا جائے تو یَلْقَ سے بدَلِ اشتِمال ہو گا۔ مُھَانًااَھَانَہٗسے ہے یعنی کسی کو ذلیل کرنا اور اسے ذِلَّت کا مزا چکھانا۔ فِیْہِ سے مراد عذاب یا تعذیب یا دُگنا عذاب ہے اور اس دُگنے عذاب کا سبب یہ ہے کہ مشرک نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھرانے کے ساتھ ساتھ ان گناہوں کا بھی ارتکاب کیا پس شرک کے علاوہ ان گناہوں پر بھی عذاب دیا جائے گا۔‘‘ (۱)
شانِ نزول:
اس آیت ِ مبارکہ کا شانِ نزول یہ ہے کہ مشرکین نے بہت زیادہ قتل اور زنا کئے تھے، پس وہ اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَـزَّ ہٌ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے کہنے لگے: ’’اے محمد! جس (دین) کی طرف آپ بلاتے ہیں وہ بہت اچھا ہے لیکن ہمیں یہ تو بتائیے کہ جو گناہ ہم نے کئے ہیں ان کا کوئی کفارہ بھی ہوسکتا ہے۔‘‘ پس مذکورہ اوریہ آیت ِمبارکہ نازل ہوئی: قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیۡنَ اَسْرَفُوۡا عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمْ لَا تَقْنَطُوۡا مِنۡ رَّحْمَۃِ اللہِ ؕ اِنَّ اللہَ یَغْفِرُ الذُّنُوۡبَ جَمِیۡعًا ؕ اِنَّہٗ ہُوَ الْغَفُوۡرُ الرَّحِیۡمُ ﴿۵۳﴾(پ۲۴، الزمر:۵۳)
ترجمۂ کنز الایمان: تم فرماؤ اے میرے وہ بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو، بیشک اللہ سب گناہ بخش دیتا ہے، بیشک وہی بخشنے والا مہربان ہے۔ (۲)
پڑوسی کی بیوی سے زنا کی مذمت:
{4}…ایک شخص نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمت ِ اقدَس میں عرض کی:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…اللباب فی علوم الکتاب لابن عادل الحنبلی ، الفرقان ، تحت الآیۃ ۶۸،ج۱۴، ص۵۷۰،۵۷۱۔
2…صحیح
البخاری،کتاب التفسیر، سورۃ الزمر، باب قولہ یٰعبادی الذین اسرفوا…الخ ،الحدیث:۴۸۱۰،ص۴۰۹،مفھوماً۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع