30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کیونکہ یہ دونوں آپس میں مخالف نہیں بلکہ ایک ہی شخص پر محمول ہیں مگرقید رکھنا بالاجماع منسوخ ہے۔‘‘ (۱)
اسمِ موصول ’’اَللَّاتِیْاوراَللَّذَانِ‘‘کے تکرار میں بھی ائمۂ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کا اختلاف ہے۔ حضرت سیِّدُنا مجاہد عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِد فرماتے ہیں : ’’پہلا اسمِ موصول عورتوں کے متعلق جبکہ دوسرا مردوں کے متعلق ہے، اس لئے کہ عورت باہر نکلنے کے باعث اکثر زنا میں مبتلا ہو جاتی ہے، پس اسے قید کرنے سے اس برائی کی جڑ کٹ جائے گی، جبکہ مرد کو گھر میں روکنا مشکل ہے کیونکہ وہ اپنی روزی کمانے کے لئے گھر سے نکلنے پر مجبور ہے۔‘‘ایک قول کے مطابق دونوں میں ایذامشترک ہے لیکن گھر میں روکنے کا حکم عورت کے ساتھ خاص ہے۔حضرت سیِّدُنا سُدّ ِی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’دوسرا اسمِ موصول غیر شادی شدہ کے متعلق ہے جبکہ پہلا شادی شدہ کے متعلق۔‘‘ حضرت سیِّدُنا عطا رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ اور حضرت سیِّدُنا قتادہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہفرماتے ہیں : ’’فَاٰذُوۡہُمَا‘‘سے مراد یہ ہے کہ انہیں زبان سے عار دلاتے ہوئے کہو:’’کیا تجھے اللہ عَزَّوَجَلَّ کا خوف نہیں۔‘‘ وغیرہ۔ حضرت سیِّدُنا مجاہدعَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِد فرماتے ہیں : ’’انہیں سب وشتم کرو۔‘‘ایک قول یہ ہے کہ انہیں کہو:’’تم نے برا کام کیااور تم فاسق ہو گئے۔‘‘حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں :’’انہیں زبان سے عار دلاکر تکلیف دو اور جوتوں سے مارو۔‘‘ (۲)
اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے: وَالَّذِیۡنَ لَا یَدْعُوۡنَ مَعَ اللہِ اِلٰـہًا اٰخَرَ وَ لَا یَقْتُلُوۡنَ النَّفْسَ الَّتِیۡ حَرَّمَ اللہُ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لَا یَزْنُوۡنَۚ وَ مَنۡ یَّفْعَلْ ذٰلِکَ یَلْقَ اَثَامًا ﴿ۙ۶۸﴾ یُّضٰعَفْ لَہُ الْعَذَابُ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ وَیَخْلُدْ فِیۡہٖ مُہَانًا ﴿٭ۖ۶۹﴾ اِلَّا مَنۡ تَابَ(پ۱۹،الفرقان:۶۸تا۷۰)
ترجمۂ کنز الایمان:اور وہ جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں پوجتے اور اس جان کو جس کی اللہ نے حرمت رکھی ناحق نہیں مارتے اور بدکاری نہیں کرتے اور جو یہ کام کرے وہ سزا پائے گا، بڑھایا جائے گا اس پر عذاب قیامت کے دن اور ہمیشہ اس میں ذلت سے رہے گا، مگر جو توبہ کرے ۔
چند الفاظ ِقرآنیہ کی وضاحت
مذکورہ آیت ِ مبارکہ میں ذٰلِکَسے بیان کردہ تمام باتوں کی طرف اشارہ ہے کیونکہ یہ مذکورہ کلام کے معنی میں ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…الجامع لاحکام القرآن للقرطبی، النساء ، تحت الآیۃ۱۵،ج۳ ، الجزء الخامس، ص۶۰۔
2…اللباب فی
علوم الکتاب لابن عادل الحنبلی، النساء ، تحت الآیۃ۱۶،ج۶، ص۲۴۶،۲۴۷۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع