30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مذکورہ دلائل کے جواب میں جمہور مفسرینِ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں : ’’حضرت سیِّدُنا مجاہدعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِد کا قول حضرت سیِّدُنا ابومسلم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہکے مؤقف کے خلاف ہے اور خبرِواحد سے آیت ِمبارکہ منسوخ ہوسکتی ہے کیونکہ نسخ تو صرف دلالت میں ہوتا ہے جو کہ ان دونوں میں ظنی ہے۔ اس بنا پر عنقریب بیان ہوگا کہ اس آیت ِ مبارکہ کے حکم میں کوئی نسخ نہیں اور ان کا یہ گمان مردود ہے کہسَبِیۡلًا کی تفسیر کوڑوں یا رجم سے کرنا عورتوں کے خلاف ہے نہ کہ ان کے حق میں ، کیونکہ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے سَبِیۡلًاکی تفسیر بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ’’مجھ سے یہ بات جان لو! اللہ عَزَّوَجَلَّ نے عورتوں کے لئے سبیل بنا دی ہے، شادی شدہ(مرد) شادی شدہ (عورت) سے زنا کرے توسو کوڑے اور پتھروں کے ساتھ سنگسار کیا جائے اور غیر شادی شدہ غیر شادی شدہ سے زنا کرے تو انہیں سو کوڑے اور ایک سال کے لئے جلا وطن کیا جائے۔‘‘ (۱)
جب تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے سَبِیۡلًاکی تفسیر بیان فرما دی تو اسے قبول کرنا ضروری ہے نیز لُغوی اعتبار سے بھی اس کی وجہ ظاہر ہے کیونکہ کسی چیز سے چھٹکارا پانا سبیل کہلاتا ہے خواہ مشکل سے ہو یا بآ سانی۔
’’نِّسَآئِکُمْ‘‘سے مراد بیویاں ہیں جبکہ ایک قول کے مطابق شادی شدہ عورتیں ہیں۔
زانیہ کو گھر میں بند رکھنے کی حکمت:
پہلے زانیہ کو گھر میں قید رکھنے کے حکم کی حکمت یہ ہے کہ وہ باہر نکلنے اور ظاہر ہونے سے زنا میں مبتلا ہو سکتی ہے، لہٰذا جب اسے گھر میں بند کر دیا جائے گا تو وہ زنا پر قادر نہ ہو گی۔ حضرت سیِّدُنا عبادہ بن صامت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ، حضرت سیِّدُنا حسن رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہاور حضرت سیِّدُنا مجاہد عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِد فرماتے ہیں : ’’یہ حکم ابتدائے اسلام میں تھا پھر حکمِ ایذا کے ساتھ اُسے منسوخ کر دیا گیا جو اس کے بعد مذکور ہے پھر شادی شدہ کو رجم کرنے کے حکم کے ساتھ اُسے بھی منسوخ کر دیا گیا۔‘‘ ایک قول کے مطابق پہلے ایذا کا حکم تھا پھر گھروں میں قید رکھنے کے حکم کے ساتھ اسے منسوخ کر دیا گیا لیکن اس آیت کی تلاوت کا حکم باقی ہے۔ حضرت سیِّدُنا ابن فورک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہفرماتے ہیں : ’’روکنے اور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم
،کتاب الحدود ،باب حد الزنی ،الحدیث۴۴۱۶،ص۹۷۷، ’’وتغریب
عام‘‘ بدلہ ’’ثم نفی سنۃ‘‘۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع