دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

دونوں کے متعلق کیا حکم پاتے ہو؟‘‘ انہوں نے عرض کی:’’ہم تورات میں یہ حکم پاتے ہیں کہ جب چارشخص گواہی دیں کہ انہوں نے مرد کے آلۂ تناسل کو عورت کی شرمگاہ میں اس طرح دیکھا جس طرح سرمہ دانی میں سلائی ہوتی ہے تو ان دونوں کو رجم کیا جائے گا۔‘‘ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’تمہیں ان کو رجم کرنے سے کس چیز نے روکا؟‘‘ انہوں نے بتایا:’’ہمارا بادشاہ چلا گیاتو ہم نے قتل کرنے کو ناپسند کیا۔‘‘ رسولِ پاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے گواہوں کو بلایا جنہوں نے گواہی دی کہ انہوں نے مرد کے آلۂ تناسل کو عورت کی شرمگاہ میں اس طرح دیکھا ہے جس طرح سرمہ دانی میں سلائی ہوتی ہے تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے انہیں رجم کرنے کا حکم دیا۔‘‘ (۱)

ایک گروہ کا قول ہے: ’’زنا میں چار گواہ اس لئے بنائے گئے ہیں تا کہ تمام حقوق کی طرح زنا کرنے والوں میں سے بھی ہر ایک پر دو گواہ بن جائیں ، کیونکہ یہ بھی ایک حق ہے جو دونوں میں سے ہر ایک سے لیا جائے گا۔‘‘ ان کا یہ قول یہ کہہ کر رد کردیا گیا ہے کہ یمین(یعنی قسم) کو یہاں کوئی دخل نہیں پس زنا کا معاملہ تمام حقوق کی طرح نہیں ہو سکتا۔

جمہور مفسرینِ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامفرماتے ہیں : ’’اس آیت ِ مبارکہ سے مراد یہ ہے کہ جب کسی عورت کی طرف زنا کی نسبت کی جائے تو اگرچار آزاد عادل مرد گواہی دے دیں کہ اس نے زنا کیا ہے تو اُسے مرنے تک گھر میں قید رکھا جائے یا اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے لئے کچھ راہ نکالے۔‘‘ حضرت سیِّدُنا ابومسلم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہفرماتے ہیں : ’’یہاں پر فاحشہ سے مراد عورتوں کا آپس میں زنا کرنا ہے اور اس کی حد یہ ہے کہ اس کو مرنے تک قید میں رکھا جائے۔‘‘ اور ’’وَالَّذٰنِ یَاۡتِیٰنِہَا مِنۡکُمْ‘‘سے قومِ لُوط جیسا عمل کرنے والے مراد ہیں اور ان کی حد قول و فعل سے تکلیف پہنچانا ہے جبکہ سورۂ نور کی آیت ِ مبارکہ سے مراد مرد وعورت کا آپس میں زنا کرنا ہے اور غیر شادی شدہ کی حد کوڑے لگانا اور شادی شدہ کی حد سنگسار کرنا ہے۔

حضرت سیِّدُنا ابومسلمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہکی پہلی دلیل یہ ہے کہ الّٰتِیۡعورتوں کے لئے اورالَّذٰنِ مردوں کے لئے آتا ہے اوریہ بھی نہیں کہا جائے گا کہ یہاں لفظاً مذکر کو غلبہ دیا گیا ہے کیونکہ سابقہ آیت ِ مبارکہ میں عورتوں کا علیحدہ ذکر اس کی تردید کرتا ہے۔ دوسری دلیل یہ ہے کہ اس صورت میں ان دونوں آیات میں سے کسی کو منسوخ نہ ماننا پڑے گا جبکہ اس کے برعکس ان دونوں آیات میں نسخ لازم آتا ہے اور نسخ اصل کے خلاف ہے۔ تیسری دلیل یہ ہے کہ اس کی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…سنن ابی داود،کتاب الحدود ،باب فی رجم الیہودیین ،الحدیث۴۴۵۲،ص۱۵۳۹، بتغیرٍقلیلٍ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن