دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{24}…حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے آزاد کردہ کسی غلام سے ان الفاظ میں مروی ہے: ’’حضور صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان دونوں میں سے ایک سے ارشاد فرمایا:’’قے کرو۔‘‘ تو اس نے خون، پیپ اور تازہ گوشت کی قے کی یہاں تک کہ نصف پیالہ بھر گیا۔ پھر دوسری سے ارشاد فرمایا: ’’تم بھی قے کرو۔‘‘ تو اس نے بھی خون، پیپ اور تازے گوشت کی قے کی یہاں تک کہ پیالہ بھر گیا۔ اس کے بعد آپ صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’بے شک انہوں نے حلال چیزوں سے روزہ رکھا لیکن حرام چیزوں سے افطار کر دیا۔ ایک دوسری کے پاس جا بیٹھی اور پھر دونوں لوگوں کا گوشت کھانے(یعنی غیبت کرنے) لگیں۔‘‘ (۱)

{25}…حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ ہم خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں حاضر تھے کہ ایک آدمی کھڑا ہوا تولوگوں نے عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! وہ کتنا عاجز یا کتنا کمزور ہے۔‘‘ تو آپ صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’تم نے اپنے رفیق کی غیبت کی اور اس کا گوشت کھایا۔‘‘ (۲)

{26}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں ایک آدمی کھڑا ہوا۔ لوگوں نے اس کے کھڑے ہونے سے اس کی کمزوری کو ملاحظہ فرمایا توآپ صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں عرض کی: ’’یارسول اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! وہ کتنا عاجز ہے!‘‘ تو آپ صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’تم نے اپنے بھائی کا گوشت کھایا اور اس کی غیبت کی۔‘‘ (۳)

{27}…لوگوں نے سیِّدعالم ،نُورِمجسَّمصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمتِ اقدس میں ایک آدمی کا ذکر کرتے ہوئے عرض کی:’’فلاں شخص خود نہیں کھا سکتا یہاں تک کہ کوئی اسے کھلائے اور نہ ہی چل سکتا ہے یہاں تک کہ کوئی اسے چلائے۔‘‘ تو آپصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’تم نے اس کی غیبت کی ہے۔‘‘ انہوں نے عرض کی:’’یارسول اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! ہم نے تو وہ بات بیان کی ہے جو اس میں موجود ہے۔‘‘ ارشاد فرمایا:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…المسند للامام احمدبن حنبل ،حدیث عبید مولی النبی،الحدیث: ۷۱۴ ۳ ۲،ج۹،ص۱۶۵۔

2…مسند ابی یعلی الموصلی ،مسند ابی ھریرۃ ،الحدیث:۶۱۲۵،ج۵،ص۳۶۲۔

3…المعجم الاوسط ،الحدیث:۴۵۸،ج۱،ص۱۴۲۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن