دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

طرف بھیجا ہے جس نے اپنے باپ کے(مرنے یا طلاق دینے کے) بعد اس کی بیوی سے نکاح کر لیا تاکہ اس کا سر کاٹ لاؤں اور اس کا مال بھی چھین لوں۔‘‘ (۱)

اس کی تردید کے لئے غوروفکر کی ضرورت ہے کیونکہ ہوسکتا ہے یہ واقعہ ایسے نکاحوں کو منسوخ کرنے کے حکم کے بعد ہوا ہو پس اس میں گزشتہ مؤقف کے انکار پر کوئی دلیل نہیں۔ اس قول کے قائل کی سب سے بہتر تردید یوں کی جا سکتی ہے کہ اس سے اس قول کا ثبوت طلب کیا جائے کہ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے کچھ عرصہ انہیں اسی نکاح پر برقرار رکھا پھر جدائی کا حکم دیا۔

’’اِنَّہٗ کَانَ‘‘ میں کَانَ صرف ماضی پر دلالت نہیں کرتا کیونکہ یہ اس معنی میں ہے کہ وہ اپنے علم اور حکم میں ہمیشہ اس صفت کے ساتھ متصف ہے۔ ایک قول یہ ہے کہ یہی وہ معنی ہے جس نے مبرِّد کو اس بات کے دعویٰ پر مجبور کیا کہ یہاں کَانَ زائدہ ہے، جیسا کہ ثابت ہوچکا ہے۔ اس کے زائدہ ہونے سے مراد یہ ہے کہ یہ صرف ماضی پر دلالت نہیں کرتا ورنہ زائدہ میں خبر کا نہ پایا جانا شرط ہے اور وہ یہاں موجود نہیں۔ (۲)

دوسری آیت ِ مقدّسہ کے حکم کے پہلی آیات ِ مبارکہ پر مرتب ہونے کی وجہ یہ ہے کہ جب اللہ عَزَّوَجَلَّ نے گزشتہ آیاتِ بیِّنات میں عورتوں پر احسان کرنے کا حکم فرمایا تو اس آیت ِ مبارکہ میں ان میں سے برائی کا ارتکاب کرنے والیوں پر سختی کرنے کا حکم فرمایا اور درحقیقت یہ ان پر احسان ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ جس طرح اپنی مخلوق کو پورا پورا بدلہ عنایت فرماتا ہے اسی طرح ان سے مطالبہ بھی کرتا ہے کیونکہ اس کے احکام میں کسی کی طرفداری نہیں ہوتی۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ان پر احسان کرنے کا حکم اُن پر حدود کے نفاذ کو ترک کرنے کا سبب نہ بن جائے اورپھر یہ چیز مختلف قسم کے مفاسد میں پڑنے کا سبب نہ بن جائے۔ (۳)

مفسرینِ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کا اس پر اجماع ہے کہ یہاں فاحشہ سے مراد زنا ہے۔ لیکن حضرت سیِّدُنا ابو مسلم

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1جامع الترمذی، ابواب الاحکام،باب فیمن تزوج امرأۃ أبیہ، الحدیث:۱۳۶۲،ص۱۷۸۸۔

المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث البراء بن عازب، الحدیث:۱۸۵۸۱،ج۶، ص۴۱۹۔

2اللباب فی علوم الکتاب لابن عادل الحنبلی ، النساء ،تحت الآیۃ۲۲، ج۶، ص۲۷۹۔

3المرجع السابق ، تحت الآیۃ۱۵، ص۲۳۶۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن