دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

حدود قائم کرنے اور توڑنے والوں کی مثال :

{9}… حضرتِ سیِّدُنانعمان بن بشیررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ معظَّم ہے: اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حدود کو قائم کرنے والوں اور توڑنے والوں کی مثال ان لوگوں کی سی ہے جنہوں نے کشتی کے حصے باہم تقسیم کرلئے، بعض کواوپروالا حصہ ملا اور بعض کو نیچے والا۔نیچے والوں کوجب پیاس لگتی تو اوپر والوں کے پاس جاناپڑتا۔ انہوں نے کہا: ’’ہم اپنے حصے میں سوراخ کرلیتے ہیں ،اس سے اوپروالوں کو تکلیف نہ دیں گے۔‘‘ اگر اوپروالے ان کوچھوڑدیتے ہیں تو تمام ہلاک ہوجائیں گے، لیکن اگر وہ ان کو روکتے ہیں تویہ بھی بچ جائیں گے اوردیگرتمام لوگ بھی نجات پاجائیں گے۔ (۱)

تنبیہ:اس کو کبیرہ گناہوں میں شمار کرنا آخری اور اس سے پہلی حدیث ِ پاک سے واضح ہے، اگرچہ میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے نہیں پایا اور جب حدود میں سفارش کرنے پر وعید کی گئی ہے تو حق پوشی اور غفلت کرتے ہوئے اسے ترک کرنے والا وعید کا مستحق کیوں نہ ہوگا۔

کبیرہ نمبر358: زنا

اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے فضل وکرم سے ہمیں زنا اور دیگر گناہوں سے محفوظ فرمائے۔ (آمین)

قرآنِ حکیم میں زنا کی مذمت:

اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنی لاریب کتاب قرآنِ مجید، فرقانِ حمیدمیں زنا کے متعلق فرماتا ہے: وَ لَا تَقْرَبُوا الزِّنٰۤی اِنَّہٗ کَانَ فٰحِشَۃً ؕ وَسَآءَ سَبِیۡلًا ﴿۳۲۱۵، بنی اسرا ئیل:۳۲)

ترجمۂ کنز الایمان:اور بدکاری کے پاس نہ جاؤ بیشک وہ بے حیائی ہے، اور بہت ہی بری راہ۔

وَالّٰتِیۡ یَاۡتِیۡنَ الْفٰحِشَۃَ مِنۡ نِّسَآئِکُمْ فَاسْتَشْہِدُوۡا عَلَیۡہِنَّ اَرْبَعَۃً مِّنۡکُمْ ۚ فَاِنۡ شَہِدُوۡا فَاَمْسِکُوۡہُنَّ فِی الْبُیُوۡتِ حَتّٰی یَتَوَفّٰىہُنَّ الْمَوْتُ اَوْ یَجْعَلَ اللہُ

ترجمۂ کنز الایمان:اور تمہاری عورتوں میں جو بدکاری کریں ان پر خاص اپنے میں کے چار مردوں کی گواہی لو پھر اگر وہ گواہی دے دیں تو ان عورتوں کو گھر میں بند رکھو یہاں تک کہ انہیں موت

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح البخاری،کتاب الشرکۃ،باب ہل یقرع فی القسمۃ والاستہام فیہ؟ ، الحدیث:۲۴۹۳،ص۱۹۶۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن