دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کبیرہ نمبر356: لوگوں کے سامنے نیک بننا اور تنہائی میں

ناجائزکام کرنا خواہ صغائر کے ذریعے

جب اعمال غبار کی طرح اُڑیں گے:

{1}… حضرت سیِّدُنا ثوبان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے(غیب کی خبر دیتے ہوئے) ارشاد فرمایا:’’میں اپنی امت میں سے ان لوگوں کو جانتا ہوں جو قیامت کے دن تِھَامَہ نامی سفید پہاڑوں کی مثل(نیک)اعمال لے کر آئیں گے لیکن اللہ عَزَّوَجَلَّ انہیں غبار کی طرح اُڑا دے گا۔‘‘ حضرت سیِّدُنا ثوبان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! ہمارے سامنے ان کا صاف صاف حال بیان فرما دیجئے! تا کہ ہم نہ جانتے ہوئے ان میں سے نہ ہو جائیں۔‘‘ ارشاد فرمایا:’’وہ تمہارے بھائی ہوں گے، تمہارے ہم قوم ہوں گے، راتوں کو تمہاری طرح عبادت کریں گے لیکن تنہائی میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حرام کردہ چیزوں کی حرمت پامال کریں گے۔‘‘ (۱) (یعنی حرام کام کریں گے)

عرش کی مُہر:

{2}…حضرت سیِّدُنا عبداللہبن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے مروی ہے کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’عرش کے پائے کے ساتھ ایک مہر معلَّق ہے،جب حرمت پامال کی جاتی، نافرمانی کی جاتی اوراللہ عَزَّوَجَلَّ پر جرأت کی جاتی ہے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ مہر کو بھیجتا ہے جو نافرمان شخص کے دل پر لگ جاتی ہے پھر اسے کسی چیزکی سمجھ نہیں رہتی۔‘‘ (۲)

{3}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ایک ایسے سیدھے راستے کی مثال بیان فرمائی جس کے دونوں طرف گھر ہیں ، ان کے کھلے ہوئے دروازے ہیں ، دروازوں پر پردے ہیں اور اوپر سے ایک بلانے والا بلاتا ہے: وَاللہُ یَدْعُوۡۤا اِلٰی دَارِ السَّلٰمِ ؕ وَ یَہۡدِیۡ مَنۡ یَّشَآءُ اِلٰی صِرٰطٍ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1سنن ابن ماجہ،ابواب الزھد،باب ذکر الذنوب،الحدیث:۴۲۴۵،ص۲۷۳۵،’’باعمال‘‘بدلہ ’’بحسنات‘‘۔

2شعب الایمان للبیھقی،باب فی معالجۃ کل ذنب بالتوبۃ، الحدیث:۷۲۱۳،ج۵،ص۴۴۳۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن