دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

حضور صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے یہ بات اس لئے فرمائی کیونکہ انہوں نے ہی حضرت سیِّدُنا ماعز رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کوحضور نبی ٔ پاک، صاحبِ لَولاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے پاس (اپنے کئے کی خبر دینے) بھیجا تھا۔‘‘ (۱)

ابوداؤد شریف کی دوسری روایت میں یوں ہے کہ حضرت سیِّدُنا یزید بن نُعَیم بن ھَزَّال اَسْلَمِیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اپنے والد ِگرامی سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُناماعز بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ یتیمی کی وجہ سے میرے باپ کی پرورش میں تھے، وہ قبیلے کی ایک لونڈی سے زنا کر بیٹھے تو میرے والد صاحب نے ان سے کہا:’’ رسولِ اَکرم، شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں جاؤ اور آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو اپنے کئے کی خبر دو، امید ہے وہ تمہارے لئے استغفار فرمائیں گے۔‘‘ اور ان کے رجم کے متعلق حدیث ِ پاک ذکر کی۔ (۲) نیز آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ جس کے ساتھ زنا میں مبتلا ہوئے اس کا نام فاطمہ تھا اور ایک قول کے مطابق کوئی اور نام تھا اور وہ حضرت سیِّدُنا ھَزَّال رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی کنیز تھی۔ (۳)

{13}… حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمت صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جو اپنے بھائی کی کسی برائی پر آگاہ ہواور اُسے چھپائے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ بروزِقیامت اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔‘‘ (۴)

{14}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جس نے کسی مسلمان کا عیب چھپایا گویا اس نے زندہ درگور بچی کو زندہ کیا(یعنی اس کی جان بچائی)۔‘‘ (۵)

تنبیہ:اسے کبیرہ گناہوں میں شمار کرنا پہلی اور بعد والی احادیث ِ مبارکہ سے واضح ہے کیونکہ عیب کھولنے اور رُسوا کرنے میں ایسی وعید ہے جو کسی سے پوشیدہ نہیں اور یہ میرے قائم کردہ عنوان پر محمول ہے حتیٰ کہ یہ شافعی علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے کلام کے بھی منافی نہیں کیونکہ وہ فرماتے ہیں : ’’زانی اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کے کسی حق میں کوتاہی کرنے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1سنن ابی داود ،کتاب الحدود، باب الستر علی اھل الحدود، الحدیث:۴۳۷۷،۴۳۷۸،ص۱۵۴۲۔

2المرجع السابق، باب رجم ماعزمن مالک،الحدیث:۴۴۱۹،ص۱۵۴۵۔

3الترغیب والترہبیب، کتاب الحدود،باب الترھیب فی ستر المسلم…الخ،تحت الحدیث:۳۵۶۴،ج۳،ص۱۹۱۔

4المعجم الکبیر،الحدیث:۱۰۶۷،ج۱۹،ص۴۳۹۔

5المعجم الاوسط، الحدیث:۸۱۳۳،ج۶،ص۹۷۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن