30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دور فرمائے گا اور جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی اللہ عَزَّوَجَلَّ قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔‘‘ (۱)
{9}… سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جو شخص بھی دُنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا اللہ عَزَّوَجَلَّ قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔‘‘ (۲)
{10}…سیِّدعالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ خوشبودار ہے: ’’جوبندۂ مومن اپنے (مسلمان) بھائی کا عیب دیکھ کر اسے چھپائے گا اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے بدلے اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔‘‘ (۳)
{11}…حضرتِ سیِّدُناعقبہ بن عامررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے کاتب حضرت سیِّدُنا ابوہیثمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : میں نے حضرتِ سیِّدُناعقبہ بن عامررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے عرض کی: ’’میرے پڑوسی شراب نوشی کرتے ہیں اور میں پولیس کو بلاناچاہتاہوں تاکہ وہ انہیں گرفتار کرلے۔‘‘آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا:’’ایسامت کرو، انہیں وعظ ونصیحت کرو۔‘‘عرض کی: ’’میں نے انہیں منع کیاہے لیکن اس کے باوجود وہ بازنہیں آتے،(تو اب)میں پولیس کوبلانا چاہتاہوں تاکہ وہ انہیں گرفتار کر لے۔‘‘ توآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: تیری ہلاکت ہو، ایسامت کر بے شک میں نے رحمت ِ عالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو ارشاد فرماتے سنا: ’’جس نے کسی کا عیب چھپایا گویا اس نے زندہ دبائی ہوئی بچی کو اس کی قبر میں زندہ کیا(یعنی اس کی جان بچائی)۔‘‘ (۴)
سیِّدُنا ماعز رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی توبہ:
{12}… حضرت سیِّدُنا یزید بن نُعَیم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ اپنے والد ِ ماجدسے روایت کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا ماعز بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مجسَّم، شاہِ بنی آدم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور 4 بار (زنا کا)اقرار کیا توآپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ان کو رجم(یعنی سنگسار) کرنے کا حکم دیا اور حضرت سیِّدُنا ھَزَّال رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے ارشاد فرمایا: ’’اگر تم اسے اپنے کپڑے سے چھپا لیتے تو تمہارے لئے بہتر تھا۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…سنن ابی داود،کتاب الأدب،باب المواخاۃ ،الحدیث:۴۸۹۳،ص۱۵۸۲۔
2…صحیح مسلم،کتاب البروالصلۃ والادب ،باب بشارۃ من ستراﷲ…الخ ،الحدیث:۶۵۹۵،ص۱۱۳۰۔
3…المعجم الاوسط، الحدیث:۱۴۸۰،ج۱،ص۴۰۴۔
4…الاحسان
بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب البر والاحسان ،باب الجار، الحدیث:۵۱۸،ج۱،ص۳۶۷۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع