30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہ ہی ان کی لغزشوں کو دیکھو۔‘‘(۱)
{4}…سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’اے لوگو جو زبان سے ایمان لائے ہو مگر ابھی ایمان تمہارے دل میں داخل نہیں ہوا! مسلمانوں کی غیبت نہ کیا کرو اور نہ ہی ان کے عیبوں کا کھوج لگاؤ کیونکہ جو مسلمانوں کے عیب تلاش کرتا ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے عیب ظاہر کر دیتا ہے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ جس کے عیب ظاہر کردے وہ اسے اس کے گھر میں ہی رسوا کر دے گا۔‘‘ (۲)
{5}… امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا امیر معاویہ بن ابی سفیان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا بیان کرتے ہیں کہ میں نے شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن، اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْن صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ارشاد فرماتے سنا:’’اگر تم لوگوں کی عیب جوئی کرتے پھرو گے تو انہیں بگاڑ دو گے یا انہیں خرابی تک پہنچا دو گے۔‘‘ (۳)
{6}…اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَـزَّ ہٌ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’بے شک امیر (یعنی حاکم و سردار) جب لوگوں میں عیب ڈھونڈتا ہے تو انہیں بگاڑ دیتاہے۔‘‘ (۴)
{7}…حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:جس نے کسی مسلمان کی کوئی دُنیو ی پریشانی دور کی اللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے قیامت کے دن کی پریشانی دور فرمائے گا اور جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی اللہ عَزَّوَجَلَّ دنیا وآخرت میں اس کی پردہ پوشی فرمائے گا اور جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں ہوتا ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی مدد میں ہوتا ہے۔‘‘(۵)
{8}…خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ تو وہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ ہی اسے عیب دار کرتا ہے اور جو اپنے بھائی کی ضرورت پوری کرتا ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی ضرورت پوری فرماتاہے اور جس نے کسی مسلمان کی مصیبت دور کی اللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے قیامت کے دن کی مصیبت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب الحظر والاباحۃ ،باب الغیبۃ ،الحدیث:۵۷۳۳،ج۷،ص۵۰۶۔
2…سنن ابی داود،کتاب الأدب ،باب فی الغیبۃ،الحدیث:۴۸۸۰،ص۱۵۸۱، ’’اسلم‘‘بدلہ ’’آمن‘‘۔
3…المرجع السابق،باب فی التجسس ،الحدیث:۴۸۸۸،ص۱۵۸۲۔
4…المرجع السابق، الحدیث:۴۸۸۹۔
5…المرجع السابق، باب فی المعونۃ للمسلم،الحدیث:۴۹۴۶، ص۱۵۸۵۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع