30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کبیرہ نمبر355: مسلما ن کی بے عزّتی کرنا، اُس کی خامیاں
ڈھونڈنا،اُسے رُسوا کرنا اور لوگوں میں ذ لیل
کرنا
عیب پوشی کافائدہ :
{1}… حضرت سیِّدُنا عبداللہبن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جو اپنے مسلمان بھائی کی پردہ پوشی کرے اللہ عَزَّوَجَلَّ قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا اور جو اپنے مسلمان بھائی کا عیب ظاہر کرے اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کا عیب ظاہر فرمائے گا یہاں تک کہ اسے اس کے گھر میں رسوا کر دے گا۔‘‘(۱)
عیب جوئی کی سزا:
{2}… حضرت سیِّدُنا عبداللہبن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم منبر اقدس پرجلوہ افروز ہوئے اور بلند آواز سے ارشاد فرمایا: ’’اے وہ لوگو! جو زبان سے ایمان لائے ہو مگر ابھی تک ایمان تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا! مسلمانوں کو تکلیف نہ دیا کرو اور نہ ہی ان کے عیبوں کے پیچھے پڑو کیونکہ جو اپنے مسلمان بھائی کے عیب تلاش کرتا ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے عیبوں کو ظاہر کر دیتا ہے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ جس کے عیب ظاہر فرمادے وہ اسے رسوا کر دیتا ہے اگرچہ وہ اپنے گھر میں ہی ہو۔‘‘ ایک دن حضرت سیِّدُنا عبداللہبن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے کعبہ شریف کی طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا: ’’تیری شان کتنی بلند ہے اور تیری حرمت کتنی زیادہ ہے لیکن بندۂ مومن اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں تجھ سے بھی زیادہ محترم ہے۔‘‘ (۲)
{3}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’اے وہ لوگو جو زبان سے اسلام لائے ہو مگر ابھی ایمان تمہارے دل میں داخل نہیں ہوا! مسلمانوں کو تکلیف نہ دو اور نہ ہی ان پر عیب لگاؤ اور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…سنن ابن ماجہ، ابوا ب الحددو،باب السترعلی المومن ودفع الحدود بالشبھات، الحدیث:۲۵۴۶،ص۲۶۲۹۔
2…جامع
الترمذی، ابواب البر والصلۃ،باب ما جاء فی تعظیم المؤمن،الحدیث:۲۰۳۲،ص۱۸۵۵،دون
قولہ:یوشک۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع